ETV Bharat / state

National Silver Medalist Saba Malek: اوپن نیشنل رولر اسکیٹنگ چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیتنے والی صبا ملک - رولر اسکیٹنگ میں صبا چیمپیئن

احمدآباد شہر کے وٹوہ علاقے میں رہنے والی متوسط خاندان کی 19 سالہ صبا ملک Saba Malek نے اوپن نیشنل رولر اسکیٹنگ چیمپئن شپ Open National Roller Skating Championship میں پورے ملک میں دوسرا مقام حاصل کر سلور میڈل جیتا ہے۔ صبا ملک نے گجرات کا نام روشن کیا ہے۔

National Silver Medalist Saba Malik
اوپن نیشنل رولر اسکیٹنگ چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیتنے والی صبا ملک
author img

By

Published : Jun 23, 2022, 8:40 PM IST

احمدآباد: صبا ملک احمدآباد کے وٹوہ علاقے میں ایک غریب خاندان میں پیدا ہوئی۔ صبا ملک کو بچپن سے ہی اسکول کی پڑھائی کے ساتھ ساتھ اسپورٹس کا بھی شوق تھا اور گزشتہ 4 سال کے دوران رولر اسکیٹنگ میں اب تک بہت سے مقابلوں میں حصہ لے کر گولڈ، سلور و برونز میڈل حاصل کیا ہے۔ فی الحال چھتیس گڑھ میں ہوئے اوپن نیشنل رولر اسکیٹنگ چیمپئن شپ مقابلے میں سلور میڈل National Silver Medalist Saba Malek حاصل کیا ہے۔

اوپن نیشنل رولر اسکیٹنگ چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیتنے والی صبا ملک

اس تعلق سے صبا ملک نے ای ٹی وی بھارت نمائندہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 18 جون کو رائے پور چھتیس گڑھ میں اوپن نیشنل رولر اسکیٹنگ چیمپئن شپ Open National Roller Skating Championship مقابلہ ہوا تھا، جس میں مجھے سلور ملا ہے اور میں اب نیشنل میں گولڈ میڈل حاصل کرنا چاہتی ہوں۔ میں نے بہت محنت کی ہے میں بی کام میں سیکنڈ ایئر میں پڑھائی کر رہی ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ پڑھائی کے ساتھ ساتھ چار سال سے اسکیٹنگ سیکھ رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میں ہر روز پانچ گھنٹے ویایم شالہ میں پریکٹس کرتی ہوں، وہاں میرے کوچ ردھی میم مجھے سکھاتے ہیں۔ میں چاہتی ہوں کہ میرے جیسی ہر لڑکی آزادی کے ساتھ اپنے مقصد کو پورا کرے اور اپنے ماں باپ کا نام روشن کرے۔

صبا ملک کے والد ذاکر ملک کپڑے کا بزنیس کرتے ہیں اور صبا کی پڑھائی اور اس کی اسپورٹس کے ہنر کو بلندی تک پہنچانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔ اس تعلق سے ذاکر ملک نے کہا کہ میں اسپورٹس میں کچھ کرنا چاہتا تھا لیکن میں کھیل کود میں حصہ نہیں لے سکا لیکن آج میری بیٹی نے میرا خواب پورا کیا ہے۔ مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے۔ وہ بہت محنت کرتی ہے، بہت ایکٹیو ہے۔ National Silver Medalist Saba Malek

انہوں نے بتایا کہ وہ ہمیشہ کچھ کرکے دکھانا چاہتی ہے، اس لیے آج وہ اس مقام پر پہنچی ہے۔ ہماری مالی حالت تنگ ہونے کے باوجود ہم نے اسے پیسوں کی کمی نہیں ہونے دی، ہر ایکوپمنٹ اسے دلایا اور ہر جگہ اسپورٹس میں حصہ لینے دیا اور ہم ہمیشہ اس کے ساتھ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نیرج چوپڑا نے چاندی کا تمغہ جیت کر نیا قومی ریکارڈ قائم کیا

وہیں احمدآباد کے وٹوہ علاقے میں موجود اسن پور ویایم شالہ میں گزشتہ کئی سالوں سے کوچ ردھی کھتری صبا ملک کو رولر اسکیٹنگ سکھا رہی ہیں، جس میں ہر روز تقریباً دیڑھ سو بچے اسکیٹنگ سیکھنے آتے ہیں۔ اس موقع پر صبا ملیک کی کوچ نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ صبا بہت ہارڈ ورکنگ اور محنت کرنے والی لڑکی ہے، اس نے ویسے تو کئی سارے میڈل اب تک جیتے ہیں، لیکن اب اس نے نشینل میں سلور میڈل حاصل کیا ہے۔ اس لیے ہم بہت خوش ہیں اور ہماری تمنا ہے کہ صبا اور میرے ٹیم کے سبھی بچے نیشنل میں گولڈ میڈل حاصل کریں اور پورے ملک میں اپنا نام روشن کریں۔ National Silver Medalist Saba Malek

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.