ETV Bharat / state

HC On PMs Degree پی ایم مودی کی ڈگری منظر عام پر لانے سے متعلق عرضی پر ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ رکھا - مودی کی ڈگری

گجرات یونیورسٹی کو وزیر اعظم نریندر مودی کی ڈگری کا سرٹیفکیٹ شیئر کرنے کی ہدایت دینے کا مطالبہ کرنے والی ایک عرضی پر گجرات ہائی کورٹ نے اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا۔ RTI plea on PMs degree HC reserves verdict

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 10, 2023, 1:13 PM IST

احمد آباد:وزیر اعظم نریندر مودی کی ڈگری گجرات یونیورسٹی کو منظر عام پر لانے کے معاملے میں دائر درخواست پر گجرات ہائی کورٹ میں وکلا نے بحث کی اور اس معاملے پر گجرات ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ رکھ لیا ہے۔ دراصل گجرات یونیورسٹی نے چیف انفارمیشن کمشنر کے حکم کو چیلنج کرتے ہوئے ایک عرض داشت گجرات ہائی کورٹ میں دائر کی تھی جس میں گجرات یونیورسٹی کو وزیراعظم مودی کی ڈگری کا سرٹیفکیٹ شیئر کرنے کی ہدایت دی گئی تھی اس معاملے پر گجرات ہائی کورٹ میں دونوں فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد جسٹس برین ویشنو نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

اس معاملے میں دلائل کے دوران یونیورسٹی کی طرف سے پیش ہوئے سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے کہا اگر کوئی شخص خود یونیورسٹی سے اپنی ڈگری کا سرٹیفکیٹ چاہتا ہے تو اس کا مطالبہ کر سکتا ہے لیکن کوئی تیسرا شخص کا مطالبہ نہیں کرسکتا تھا تاہم پی ایم مودی کی ڈگری پبلک ڈومجن پر ڈال دی گئی ہے انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی ڈگری سوشل میڈیا وغیرہ پر پبلکلی ہے اور اس میں چھپانے کے لئے کچھ نہیں ہے لیکن کوئی بھی ہمیں معلومات فراہم کرنے پر مجبور نہیں کرسکتا۔

اس معاملے پر اروند کیجروال کے طرف سے پیش آنے والے سینئر وکیل پرسی کیوینا نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ گجرات یونیورسٹی میں یہ چیلنج کیوں اٹھایا جب کہ اس سے ان کے کسی بھی حقوق پر کوئی اثر نہیں پڑ رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ وزیر اعظم کا نامزدگی فارم کو دیکھیں گے تو اس میں ان کی تعلیمی قابلیت کا ذکر ہے اسی لئے ہم ڈگریاں مانگ رہے ہیں مارک شیٹ نہیں مانگ رہے۔ اس سلسلے میں ایس جی مہتا نے دلیل دی کہ پورا ملک اس معاملے میں عدالت کا فیصلہ جانا چاہتا ہے اس پر ایڈوکیٹ کاوینا نے کہا کہ ڈگری انٹرنیٹ پر موجود ہے یہ بہترین ثبوت ہوگا. اس پر تشار مہتا نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہاں بالکل موجود ہے لیکن ہم ریاستی ہائی کورٹ کا اس طرح مذاق نہیں اڑانا چاہتے۔

یہ بھی پڑھیں : Arvind Kumar Appointed Judge Of Supreme Court گجرات ہائی کورٹ کے جج اروند کمار سپریم کورٹ کے نئے جج مقرر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.