ETV Bharat / state

RTE Forum احمدآباد میں 'اسکولوں پر آر ٹی ای کا اثر' کے عنوان پر مباحثے کا اہتمام

احمدآباد میں آر ٹی ای فورم کی جانب سے گیان شکتی اور گیان سیتو منصوبے کے تحت ریاست کے مختلف اسکولوں میں آر ٹی ای ایکٹ کا ریاستی اسکولوں پر اثر کے عنوان سے مباحثے کا اہتمام کیا گیا جس میں محکمہ تعلیم سے تعلق رکھنے والے نمائندوں نے شرکت کی۔

گیان سیتو پروجیکٹ کا ریاستی اسکولوں پر اثر' کے عنوان پر مباحثے کا اہتمام

author img

By

Published : Apr 20, 2023, 1:56 PM IST

احمدآباد کیں ریاستی اسکولوں پر اثر کے عنوان پر مباحثے کا اہتمام

احمدآباد: ریاست گجرات کے دارالحکومت احمدآباد میں آر ٹی ای فورم کے زیر اہتمام گیان شکتی اور گیان سیتو منصوبے کے تحت ریاستی اسکولوں پر اثر کے عنوان سے ایک مباحثے کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقعے پر آر ٹی ای کے نفاذ میں مشکلات اور اساتذہ کے بغیر اسکولوں، اسکولوں کے بند ہونے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس سلسلے میں آر ٹی ای فورم کے رکن مجاہد نفیس نے کہا کہ گیان شکتی / گیان سیتو پروجیکٹ کے ذریعہ تعلیم کے حقوق کے قانون کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ آر ٹی ای ایکٹ کسی طالب علم کو اسکول میں داخلے کے لئے کسی بھی قسم کا داخلہ ٹیسٹ دینے سے منع کرتا ہے۔ اس پروجیکٹ میں طلباء کو صرف 'انٹری ٹیسٹ' کے ذریعہ اسکولوں میں داخلہ دیا جائے گا جو کہ تعلیم کے بنیادی حق - RTE ایکٹ کی مکمل خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہاکہ گیان شکتی/گیان سیتو پروجیکٹ سرکاری گرانٹ شدہ اسکولوں کے دو لاکھ سے زیادہ ہونہار طلباء کو اعلیٰ معیار کی تعلیم فراہم کرنے کا وعدہ کرتا ہے۔ ریاستی حکومت نے دو لاکھ طلبہ کے معیار کے خلاف 65 لاکھ طلبہ کو کیوں نکالا؟ یہ واضح ہوتا جا رہا ہے کہ ریاستی حکومت ایک طرف سرکاری اور گرانٹ ایڈیڈ تعلیمی اداروں کو غیر معمولی طریقے سے بند کر رہی ہے اور دوسری طرف مختلف منصوبوں کے ذریعہ پرائیویٹ اسکولوں کی حوصلہ افزائی کر کے تعلیم کی مکمل نجی کاری کی طرف بڑھ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Ramzan Shopping Exhibition احمدآباد میں رمضان وعید شوپنگ بازار کا اہتمام

ان کا کہنا ہے کہ اس پروجیکٹ میں اسکولوں کا انتظامی پروجیکٹ پارٹنر کے حوالے کیا جائے گا جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ریاستی حکومت نجی کاری کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ کنٹریکٹ کی بنیاد پر اساتذہ اور عملے کی خدمات حاصل کرنا کتنا مناسب ہوگا؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.