قومی دارالحکومت دہلی میں یوروپی شہروں کی طرز پر محکمہ پبلک ورکس (پی ڈبلیو ڈی) کی جانب سے سڑکیں ڈیزائن کی جارہی ہیں۔
فی الحال اس طرح کی کل سات سڑکوں کو دوبارہ ڈیزائن کے لیے منظوری دےیدی گئی ہے۔
جمعرات کو دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے پی ڈبلیو ڈی کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کی اور کاموں کا جائزہ لیا۔
در حقیقت دہلی حکومت یوروپی شہروں کی طرح ان سڑک کو 100 فٹ چوڑا اور 500 کلومیٹر لمبا خوبصورت بنانے میں مصروف ہے۔
وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے ماضی میں اس کا تصور کیا تھا اور اب اس کا کام شروع ہوچکا ہے تاہم وزیراعلیٰ نے کہا کہ کنسلٹنٹ کو ڈیزائننگ کے لیے مقرر کرنے کا عمل آخری مرحلے میں ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ دوبارہ ڈیزائن پر سڑکوں پو رکشہ پارکنگ، گرین بیلٹ، پبلک اوپن سپیس، سائیکل لین، پیدل پارک لین جیسی تمام سہولیات میسر ہوں گی۔
اس کے علاوہ ان سڑکوں کو چوڑا کردیا جائے گا تاکہ چھ لائنز تک اس میں گاڑیاں چل سکیں، وہیں معذور افراد کی سہولت کے مطابق فٹ پاتھ کو اس طرح ڈیزائن کیا جائے گا کہ سڑک یکساں نظر آئیں اور معذوروں کو کوئی پریشان نہ ہو۔
اس کے علاوہ ان سڑکوں پر ہریالی میں اضافہ ہوگا اور نالوں میں واٹر ہارویسٹنگ سسٹم نافذ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ چاروں طرف گھاس لگانے سے آلودگی کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔