احمدآباد: گجرات کے شہر احمد آباد میں واقع مشہور درگاہ شاہ عالم سرکار کی چوکھٹ پر خادم صوبہ خان پٹھان نے تعزیہ داری کی شروعات کی ہے اور ساتھ ہی نذر حسین کا اہتمام بھی کیا گیا۔ اس تعلق سے شاہ عالم درگاہ کے خادم صوبہ خان پٹھان نے کہا کہ شاہ عالم درگاہ میں محرم کا چاند نظر آتے ہی عقیدت مندوں کا اژدہام ہوتا ہے، لوگ تعزیہ دیکھنے اور دعا و منتیں مانگنے آ رہے ہیں۔ Shah Alam Dargah Ahmedabad
انہوں نے کہا کہ 'یوم عاشورہ پر لوگوں کو امام حسینؓ کو یاد کر کے نذر و نیاز کا اہتمام کرنا چاہیے، گھر میں رہ کر نوحہ خوانی اور مجلس کا اہتمام کرنا چاہیے نہ سڑکوں پر نکل کر گھومیں۔