احمدآباد: بھارت میں آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کی شروعات کے ساتھ کھیل کے دیوانوں پر کرکٹ کا خمار سر چڑھ کر بولنے لگا ہے۔ اسی درمیان ریاست گجرات کے احمدآباد میں روف شیخ منگالی نام کے ایک سونے چاندی کے کاروباری نے دنیا کی سب سے چھوٹی سونے کی ورلڈ کپ ٹرافی بنائی ہے۔ اس تعلق سے سونے کا ورلڈ کپ بنانے والے رؤف شیخ بنگالی نے کہا کہاس سال کا ورلڈ کپ 10 سے 12 کلو کا وزن کیا ہے اور اسے 200 یا 300 گرام کا اگر بنانا ہے تو کوئی بھی آدمی بنا سکتا ہے۔ دنیا کے اندر سب سے کم وزن کا میں نے اس مرتبہ سونے کا ورلڈ کپ بنایا ہے۔ اس کی لمبائی 25 سے 30 سینٹی میٹر ہے۔اس طرح کا بنانے والا بہت کم ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2015 کے اندر میں نے ایک گرام ایک پوائنٹ 200 ملی گرام میں بنوائی تھی اور دو 2019 میں بنوائی تھی تو ایک گرام کا ورلڈ کپ تھا اور میں نے ریکارڈ کو توڑ کر اس سال 2023 کے اندر 0.900 ملی گرام میں یہ سونے کا کپ بنایا ہے اور میں میسج یہ دینا چاہتا ہوں کہ یہ ابھی تک دنیا کے اندر کوئی نے اتنا چھوٹا ورلڈ کپ بنایا نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ گنیس بک آف ورلڈ ریکارڈ اور لمکا بک میں بھی اس کا نام لکھا جائے اور اس کا ریکارڈ درج کرنے کے لیے ہم کوشش کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:Letter to Gujarat DGP کیلوریکس اسکول تنازعہ میں ایف آئی آر درج کرنے کے لیے گجرات کے ڈی جی پی کو مکتوب
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں یہ بھی امید ہے کہ جس طریقہ سے دو مرتبہ دو مہندر سنگھ دھو نی اور کپل دیو نے ورلڈ کپ جیتا تھا تو اسی طرح ہم دعا کرتے ہیں کہ اس بار تیسرا ورلڈ کپ بھی انڈیا جیتے۔ احمد آباد میں ہونے والے انڈیا اور پاکستان کے میچ کے دوران بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔ میچ شروع ہونے کے پہلے میں انہیں یہ کپ دینے کی میں امید رکھتے ہیں۔