ETV Bharat / state

رام جنم بھومی کی کمان گوپال داس اور چمپت رائے کے ہاتھوں میں

رام جنم بھومی تیرتھ شیتر ٹرسٹ کی آج پہلی میٹنگ ہوئی جس اس ٹرسٹ کا صدر سنت مہنت نرتیہ گوپال داس کو بنایا گیا۔

رام جنم بھومی کی کمان گوپال داس اور چمپت رائے کے ہاتھوں میں
رام جنم بھومی کی کمان گوپال داس اور چمپت رائے کے ہاتھوں میں
author img

By

Published : Feb 19, 2020, 11:17 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 9:48 PM IST

حکومت کی جانب سے قائم کیے گئے رام جنم بھومی تیرتھ شیتر ٹرسٹ کی آج منعقد پہلی میٹنگ میں شری رام جنم بھومی تحریک کے معروف سنت مہنت نرتیہ گوپال داس کو ٹرسٹ کا صدر بنایا گیا اور اعلان کیا گیا کہ رام مندر کی تعمیر اسی ماڈل پر کی جائے گی جو تقریباً دو دہائی سے رام بھکتوں کے دلوں میں بسی ہوئی ہے۔

ٹرسٹ کی میٹنگ میں مہنت نرتيہ گوپال داس کے صدر اور شری رام جنم بھومی تحریک میں شروع سے اب تک شامل رہے وشو ہندو پریشد کے رہنما چمپت رائے کو جنرل سکریٹری بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

وہیں دوسری جانب وزیراعظم کے سابق چیف سکریٹری نرپیندر مشرا کو مندر تعمیراتی کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا اور مہنت گووند دیو گری کو خزانچی مقرر کیا گیا۔

میٹنگ میں طے کیا گیا کہ ٹرسٹ کا کھاتہ ایودھیا میں واقع بھارتیہ اسٹیٹ بینک میں کھول دیا جائے گا اور مسٹر چمپت رائے، مہنت گووند دیو گری اور مسٹر انل مشرا میں سے کسی دو کے دستخط سے اس کو آپریٹ کیا جائے گا۔

میٹنگ میں قرارداد منظور کرکے 1528 سے 1984 تک شری رام جنم بھومی کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے والے سنتوں اور بہادر لوگوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے تک دوستانہ ماحول قائم کرنے کے لیے وزیراعظم نریندر مودی، مرکزی حکومت، آئینی اداروں اور سماج کے سبھی طبقات کا شکریہ ادا کیا۔

قرار داد میں مہنت نرتيہ گوپال داس اور مسٹر چمپت رائے کو ٹرسٹی بنایا گیا اور پھر مجلس عاملہ تشکیل دی گئی۔

میٹنگ ختم ہونے کے بعد مسٹر چمپت رائے نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ میٹنگ میں طے کیا گیا ہے کہ مسٹر رام جنم بھومی پر بننے والے مندر کا ماڈل وہی ہوگا جو تقریباً دو دہائیوں سے عام لوگو ں کے دلوں میں بسا ہے۔

يودھيا میں تیار کیے جارہے ستونوں اور گاؤں گاؤں سے جمع 'رام شیلاؤں' سے مندر تعمیر کریں گے۔

انہوں نے یہ اشارہ دیا کہ مندر کا سائز یعنی لمبائی چوڑائی اور اونچائی بڑھائی جاسکتی ہے۔

سپریم کورٹ میں رام مندر معاملے کی پیروی کرنے والے وکیل مسٹر کے پراسرن، مہنت دھریندرداس، سوامی پرمانند جی مہاراج، واسو دیوا نند جی مہاراج، چمپت رائے، مہنت نرتیہ گوپال داس، کامیشور چوپال، اونیش اوستھی، مہنت گووند دیو گری جی مہاراج، سوامی وشو پرسنا تیرتھ ، سوامی دنیندر داس جی مہاراج، وملیندر موہن پرتاپ مشرا، انل مشرا نے حصہ لیا۔

مرکزی حکومت کی وزارت داخلہ میں ایڈیشنل سکریٹری گنیش کمار، اتر پردیش کی حکومت میں ایڈیشنل چیف سکریٹری (داخلہ) اونیش اوستھی اور ایودھیا کے ضلع مجسٹریٹ انوج جھا نے میٹنگ میں شرکت کی۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 9:48 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.