ریاست گجرات راجیہ سبھا کی چار نشستوں کے لیے ہوئے انتخابات کے بعد اب اس کے نتائج کا اعلان بھی ہوگیا ہے، جس میں بی جے پی کے تین اور کانگریس کے ایک امیدوار کی کو جیت حاصل ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ دراصل گجرات سے انتخابات کے لیے بی جے پی نے تین اور کانگریس نے دو امیدواروں کو میدان میں اتارا تھا، جس میں سے بی جے پی کے تینوں امیدوار ابھے بھاردواج، رمیلا بارا اور نرہری امین کو شاندار کامیابی ملی ہے۔
وہیں دوسری جانب کانگریس کے شکتی سنگھ گوہل کو جیت حاصل ہوئی ہے، اور بھرت سنگھ سولنکی کو شکست سے دوچار ہونا پڑا ہے۔
ابھے بھردواج رمیلا بارہ اور نر ہری امین نے راجیہ سبھا الیکشن میں جیت حاصل کر خوشی کا اظہار کیا اور پارٹی نے انہیں مبارکباد پیش کی۔
واضح رہے کہ بی جے پی کے تین امیدواروں کو کل 104 ووٹ ملے ہیں جن میں سے نر ہری امین کو 32، تو وہیں رمیلا بارا کو 36 اور ابھے بھاردواج کو بھی 36 ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔
جبکہ دوسری جانب کانگریس کی بات کریں تو کانگریس کے دونوں امیدواروں کو 66 ووٹ ملے ہیں جن میں بھرت سنگھ سولنکی کو 30 اور شکتی سنگھ گوہل 36 ووٹ ملنے پر کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
خیال رہے کہ سولنگی کو کم ووٹ ملنے کی وجہ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، تاہم کانگریس کو ملنے والے 66 ووٹز میں سے 65 کانگریس کے اراکین اسمبلی اور ایک آزاد امیدوار جگنیش میوانی کا ووٹ شامل ہے۔