گجرات میں مانسون کا آغاز ہو چکا ہے۔ گجرات میں 24 گھنٹوں میں 134 تحصیل میں بارش ہوئی ہے، اس مرتبہ سب سے زیادہ شوراشٹر میں بارش ہوئی ہے، جبکہ شمالی گجرات اور وسطی گجرات میں اب بھی اچھی بارش کا انتظار ہے۔ تاہم اس موسم میں ضلع کچَھ میں اب تک 50 فیصد سے زیادہ بارش ہوئی ہے۔ ریاست میں سیزن کی 25.60 فیصد بارش ہوئی ہے۔
گجرات کے ضلع شوراشٹر اور کچّھ میں کئی دنوں سے شدید بارش ہو رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے کی گئی پیشنگوئی کے مطابق گجرات میں ایک ساتھ دو سسٹم سرگرم ہونے کی وجہ سے شدید بارش ہوئی تھی۔ جبکہ اب شوراشٹر اور کچّھ پر چھائے ہوئے ویل مارک اور پریشر کا رخ مغرب کی طرف منتقل ہو رہا ہے جس سے گجرات میں بارش کم ہونے کا امکان ہے۔
بتا دیں کہ گجرات میں سب سے زیادہ بارش سوراشٹر کے کھمبالیہ میں ہوئی ہے۔ جہاں سیزن کی سب سے زیادہ بارش 39.26 انچ بارش درج کی گئی ہے۔
احمدآباد میں اب تک صرف 6.49 انچ ہی بارش ہوئی ہے اور سیزن میں 8.93 انچ بارش ہوئی ہے۔ جنوبی گجرات میں تقریباً ہر سال سب سے زیادہ بارش ہوتی ہے لیکن اس بار بارش شوراشٹر اور کچھ میں زیادہ مہربان نظر آ رہی ہے۔