ETV Bharat / state

Cyclone Biparjoy: بپرجوائے طوفان کے بعد احمدآباد میں تین دن تک بارش کی پیش گوئی

بپرجوائے طوفان کے پیش نظر احمد آباد ریورفرنٹ، کانکریہ تالاب اور باغیچے بھی بند رکھے گئے ہیں۔ جعمرات کو احمدآباد میں طوفان کی وجہ سے 30 مقامات پر درخت اور تین ہارڈنگ گرنے کی اطلاع ہے۔ فائر ڈیپارٹمنٹ کو تین مقامات پر بجلی کے کھمبے گرنے کی بھی شکایت ملی ہے۔

طوفان کے بعد احمدآباد میں آئندہ تین دن تک بارش کی پیشنگوئی
طوفان کے بعد احمدآباد میں آئندہ تین دن تک بارش کی پیش گوئی
author img

By

Published : Jun 16, 2023, 12:06 PM IST

احمد آباد: گجرات کے ساحل سے بپر جوائے طوفان گزر چکا ہے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات نے احمدآباد میں آئندہ تین دنوں تک بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تین دن تک ہلکی سے درمیانی بارش ہو سکتی ہے تاہم آج شام تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس کی وجہ سے احمد آباد میں ایک دن کے لیے اسکولز بھی بند رہیں گے۔
بپرجوائے طوفان کے پیش نظر احمد آباد ریور فرنٹ واک وے ،کانکریہ تالاب اور باغیچے بھی بند رکھے گئے ہیں ،جعمرات کو احمدآباد فائر ڈیپارٹمنٹ کو موصول ہوئی اطلاع کے مطابق طوفان کے اثرات سے 30 مقامات پر درخت اور تین ہارڈنگ گرے ہیں۔ تین مقامات پر بجلی کے کھمبے گرنے کی شکایت احمد آباد فائر ڈیپارٹمنٹ کو ملنے پر فورا موقع پر پہنچ کر راحت کا کام کیا۔ طوفان کے دوران ساحلی علاقوں میں دو افراد کے ہلاک اور متعدد لوگوں کے ذخمی ہونے کی خبر ہے جبکہ احمدآباد میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
سمندری طوفان بپر بپرجوائے گجرات سے گزرنے کے دوران اور اس سے پہلے گجرات کے کئی شہروں میں تیز رفتار بارش ہوئی تھی گزشتہ 22 گھنٹوں میں یعنی 15 تاریخ کے صبح 6 بجے 16 تاریخ کی صبح چار بجے تک ریاست کے 169 تعلقہ میں بارش ہوئی۔ واضح رہے کہ کہ بپر بپرجوائے طوفان کچھ، سوراشٹر کے اوپر سے گزرا طوفان 6 گھنٹے میں 13 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے آگے بڑھتے ہوئے طوفان نے جاکھاو بندرگاہ سے 40 کلومیٹر شمال مشرق میں لیٹ فال کیا طوفان جنوبی راجستھان کے اوپر ڈپریشن میں بدل جائے گا اور ختم ہو جائے گا ۔سمندری طوفان بپرجوائے کی وجہ سے ریاست میں ہزاروں بجلی کے کھمبے گر گئے ہیں جس کی وجہ سے کئی علاقوں میں بلیک آؤٹ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

مزید پڑھیں: Cyclone Biparjoy سمندری طوفان بپرجوائے سے بھاری تباہی، دو افراد ہلاک، 22 لوگ زخمی
واضح رہے کہ طوفان کی وجہ سے بجلی کے کھمبے گرنے سے 940 دیہاتوں میں بجلی کی سپلائی متاثر ہوئی ہے ،طوفان میں کسی کے مرنے کی اطلاع نہیں ہیں۔ لیکن 23 جانور ہلاک ہوگئے ہیں، تیز ہواؤں کی وجہ سے 524 درخت جڑوں سے اکھڑ گئے آج بھی سوراشٹر اور شمالی گجرات میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، گجرات کے 17 سے زیادہ ضلع اسکولوں میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، طوفان پیپر بپرجوائے کی وجہ سے آج اسکول کالج بند رہیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.