احمدآباد: بابائے قوم مہاتما گاندھی کی یوم پیدائش کے موقع پر احمد اباد کے صابر بتی گاندھی آشرم میں بڑی تعداد میں لوگوں نے پہنچ کر گاندھی جی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ایسے میں گاندھی جی کو جس طریقے سے اردو زبان سے محبت تھی اور گاندھی جی کی اردو خدمات کو عام کرنے کے لیے اے ایم ائی کی جانب سے گاندھی آشرم میں سفر وراثت کا پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں دونوں طبقات کے لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور مسلمانوں نے امن کا پیغام عام کرنے کے لیے مذاہب کو لوگوں کو قرآن شریف بطور تحفہ بھی دیا۔
اس تعلق سے گاندھی آشرم میں امن کا پیغام عام کرنے کے لیے قرآن شریف تقسیم کرنے والے وقار احمد صدیقی نے کہا کہ میں سال 2018 سے اپنے غیر مسلم بھائیوں کے درمیان جا کر انہیں قرآن شریف دے رہا ہوں جو کہ گجراتی اور ہندی زبان میں ہیں۔ انہیں جو زبان میں قرآن شریف کو پڑھنا ہے وہ پڑھ سکتے ہیں۔ میں امن کا پیغام پورے گجرات میں عام کرنے کے لیے یہ کام کر رہا ہوں۔ آج گاندھی جینتی کے موقع پر بھی جس طریقے سے گاندھی جی امن اور اہنسا میں یقین رکھتے تھے اسی طرح سے ہم بھی امن کا پیغام دے رہے ہیں اور قرآن شریف بھی امن و ترقی کا پیغام دیتا ہے۔ آج ہم نے گاندھی آشرم میں بھی قرآن شریف تقسیم کیا لوگوں نے اسے حاصل کر خوشی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر قرآن شریف حاصل کرنے والی پشپہ بین پرمار نے کہا کہ آج ہم قرآن شریف اسلام مذہب کی عظیم کتاب کو حاصل کر خوشی محسوس کر رہے ہیں۔ ہم آج سرسوتی اسکول رانیپ سے اپنے بچوں کو گاندھی آشرم گھمانے لے کر آئے ہیں۔ ہمارے پاس ایسے بچے پڑھتے ہیں جن کے ماں باپ نہیں ہیں، جو بے سہارا ہے یا دونوں میں سے ایک نہیں ہے، ہم ایسے غریب بچوں کو تعلیم دیتے ہیں اس میں بلا تفریق ہم بچوں کا ایڈمشن کرتے ہیں، ہمارے پاس مسلم بچے بھی تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور آج ہم نے گاندھی جی کے بارے میں انہیں بتایا ،گاندھی آشرم گھمایا اور ان کے اصول ان کے ان پیغام کو عام کیا۔
اس موقع پر لوگوں نے اور خاص طور سے بچوں نے جانا کہ گاندھی جی کو اردو زبان سے بھی محبت تھی کیونکہ ہم نے تو اب تک ان کی گجراتی ہندی اور انگلش میں ہی کتابیں پڑھی ہیں لیکن آج پتا چلا کہ انہوں نے اردو میں بھی اپنے خدمات دی ہے، اور وہ اردو میں بھی دستخط کرتے تھے۔
مزید پڑھیں: اجمیر شریف میں ملک میں امن و امان کے لئے دعاؤں کا اہتمام
اس تعلق سے سفر وراثت پروگرام کا آرگنائز کرنے والے گل معین کھوکھر نے کہا کہ گاندھی جی کو ہم نے بہت پڑھا ہے اور ان کے پیغامات کو سمجھا ہے لیکن گاندھی جی نے اردو میں بھی بہت سی خدمات انجام دی ہے۔ انہیں اردو سے کافی محبت تھی وہ اردو میں دستخط بھی کرتے تھے اور اپنے خط کا جواب اردو میں لکھتے تھے اگر کوئی اردو میں خط لکھتا تھا اس کا جواب بھی اردو میں لکھ کر دیتے تھے۔ انہوں نے اردو لکھنا پڑھنا بھی سیکھا تھا۔ انہوں نے جیل میں رہ کر بھی اردو زبان کی بہت سی کتابیں پڑھی تھی۔ قرآن شریف بھی انہوں نے اردو میں پڑھا تھا اس لیے انہیں اردو سے کافی لگاؤ تھا اسی بات کو آج ہم لوگوں تک پہنچانے کے لیے گاندھی آشرم آئے ہیں اور یہاں پر آئے ہوئے بچوں کو بھی ہم نے یہ بات بتائی جسے سن کر بچوں نے کافی خوشی کا اظہار کیا۔
آج اس موقع پر ہم ایک واقعہ بھی بتانا چاہتے ہیں کہ جب گاندھی جی بیمار تھے تو ممبئی کے ایک مسلمان نے کستوربہ کو سہاگ کا جوڑا ہے اور ہلدی سندور بھیجا تھا۔ گاندھی جی کو شروع سے ہی مسلمانوں سے پیار تھا اور اور اسی لیے آج گاندھی جی بابائے قوم کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ اس موقع پر آنے والے بی جے پی لیڈر اور رکن اسمبلی ہرشد پٹیل نے بھی گاندھی جی کو خراج عقیدت پیش کیا اور قومی ایکتا کا پیغام دیا۔