احمدآباد: گجرات کے احمدآباد میں گرمیوں کے موسم میں لوگوں کو راحت پہنچانے کے لیے احمدآباد کے رکھیال میں رہنے والے خان حافظ جی کافی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کبھی چھانس، کبھی کھانا، کبھی کپڑے، کبھی شال تو کبھی ناریل پانی تقسیم کرکے لوگوں کے دل جیت لیے ہیں۔ ایسے میں آج انہوں نے احمدآباد کے اکبر نگر میں جھونپڑ پٹی میں رہنے والے بچوں کو گرمی اور بارش سے راحت دینے کے لیے جوتے تقسیم کیے۔ اس تعلق سے ای ٹی وی بھارت نمائندہ روشن آرا سے بات چیت کرتے ہوئے مہربان فاؤنڈیشن کے فاؤنڈر خان حافظ جی نے بتایا کہ مہربان فاؤنڈیشن کا سلوگن ہے کہ مشن محبت اور خدمت اسی کے مد نظر ہم لوگ کام کر رہے ہیں اس سال گرمی کے موسم میں ہم نے مسلسل گرمی سے راحت دینے کے لیے لوگوں کو مختلف چیزیں تقسیم کی جس میں ہم نے ٹی آر بی جوانوں کو ناریل پانی پلایا، لوگوں کو چھانس تقسیم کی، رومال اور اور ٹوپی بھی لوگوں کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر دیا۔ انہوں نے شال اڑھایا ان کے ساتھ خوشی کے پل بتائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج ہم نے احمد آباد کے قریب جھوپڑ پٹی والے علاقے میں رہنے والے غریب بچوں کو دیکھا اور ان کی حالت کو دیکھ کر کافی دکھ ہوا اس کے بعد ہم نے احمد آباد کے اکبر نگر جھونپڑپٹی میں جا کر 150 سے زائد غریب بچوں کو جوتے تقسیم کیے تاکہ انہیں گرمی میں باہر نکلنا آسان ہو سکے اور بارش میں بھی وہ اس جوتے کو پہن کر کھیل کود سکیں۔ اس جوتے کو حاصل کرنے کے غریب لوگوں میں کافی خوشی کی لہر دیکھی گئی۔
اس کے علاوہ گزشتہ کئی سالوں سے ہم مہربان فاؤنڈیشن اور اس کی ٹیم کے ذریعہ بے سہارا وہ بے یارو مددگار غریب دماغی طور پر کمزور اور سڑکوں پر رہنے والے لوگوں کی بلاتفریق مدد کر رہے ہیں اور کافی برادران وطن جو دماغی طور پر کمزور ہیں انہیں کپڑے پہنانا نہلانا ان کے بال کاٹنا کا کام کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
واضح رہے کہ خان حافظ جی کا پورا نام پٹھان محبوب خان ولد محمود خان ہے 2009 میں ان حافظ جی سنگاپور اور گئے تھے اور محبت انہوں نے فوڈ اینڈ بیوریج میں ڈپلومہ کیا اور اس کے بعد کافی ہوٹلوں میں کام کیا ہے اور اس کے بعد سنگاپور کے پرماننٹ ریسٹورنٹس بنے اس کے کچھ سالوں کے بعد وہ انڈیا آے اور جب انہوں نے یہاں کے حالات کو دیکھا اور ا یہاں کی غریبی اور پریشان حال لوگوں کو دیکھا۔ اس کے بعد 2016 سے میں نے احمد آباد میں لوگوں کی خدمت کرنے کا کام شروع کیا اور اس کے بعد مہربان فاؤنڈیشن کو بنایا گیا اور اب مہربان فاؤنڈیشن کے ذریعے مختلف خدمت خلق حکام خان حافظ جی کر رہے ہیں۔ خان حافظ جی کی بیش بہا خدمات کو دیکھتے ہوئے احمد آباد کے دوسرے لوگوں کا حوصلہ بھی بڑھا اور کافی لوگ اس تنظیم سے جڑے کر خدمت کا کام کر رہے ہیں اور مختلف طریقوں سے معذوروں کو خود کفیل بنانے کے لیے بھی کام کر رہے ہیں۔ اور آگے بھی اس طرح کے کام کرنے کا جذبہ بڑھا رہے ہیں۔