احمدآباد کے جوہاپورا علاقے میں گزشتہ 25 دنوں سے سی اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاجی مظاہرے پر بیٹھی ہوئی خواتین روزانہ ان دعاؤں کا اہتمام کررہی ہیں کہ ملک کی عوام کو ان قوانین سے جلد از جلد راحت ملے اور ان مسائل کا بھی سد باب ہو۔
واضح رہے کہ احمد آباد میں تین مقامات پر بڑے پیمانے پر این آر سی اور سی اے اے کے خلاف احتجاجی مظاہرے چل رہے ہیں جس میں ہر روز بڑی تعداد میں خواتین شامل ہو کر سی اے اے کو واپس لینے کا مطالبہ کر رہی ہیں.
ایسے میں دیکھنا یہ ہے کہ ان مظاہرین کی دعائیں بارگاہ الہی میں کب قبول ہوتی ہیں اور کب سی اے اے اور این آر سی سے عوام کو نجات ملتی ہے؟