احمدآباد: ریاست گجرات کے احمدآباد شہر میں پلاسٹک اور پیپر کپ پر پابندی عائد کرنے کے بعد اب شہر میں ٹرافک کے مسئلے کو کم کرنے کے لیے اسٹینڈنگ کمیٹی کی میٹنگ میں سوالات اٹھائے گئے اور کہا گیا کہ کہ شہر میں ٹرافک کے مسائل کو کام کرنے کے لئے احمدآباد میں موجود تمام سبزی منڈیوں کو ہٹانے اور اس کے متبادل انتظامات کیے جانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ احمدآباد شہر کی مختلف اہم سڑکوں پر گزشتہ کئی سالوں سے ٹرافک کا مسئلہ بڑھتا جارہا ہے۔ سڑکوں پر ناجائز قبضے کے باعث سڑکیں ایک طرف تنگ ہوتی جا رہی ہیں وہیں دوسری جانب سبزی منڈیوں کی وجہ سے سڑکیں تنگ ہوگئی ہے جس کی وجہ سے ہمیشہ ٹرافک کے مسائل ہوتے ہیں۔
شام کے وقت میں اکثر ٹرافک جام ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے سواریوں کو جام سے نکلنے میں گھنٹوں لگ جاتے ہیں، ایسے احمد آباد میونسپل کارپوریشن کے اسٹینڈنگ کمیٹی کی میٹنگ میں سڑکوں سے ٹرافک جام کے مسائل کو حل کرنے سے متعلق بات چیت کی گئی۔ احمدآباد کے کانکریہ روڈ پر واقع سبزی منڈی کو ہٹانے پر بھی رائے رکھی گئی۔ مقامی اسٹیٹ کے افسران کو بھیڑ کم کرنے کی ہدایت دی گئی کانکریہ روڈ پر میرا سنیما کے قریب شہر کی تمام سڑکوں پر سبزی منڈی اور ٹرکوں کو ہٹا کر سڑکیں کھولنے کی ہدایت دی گئی تاہم موجودہ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے حکام اس پالیسی پر عمل کرتے ہیں یا نہیں۔۔؟ موجودہ حکمران جماعت نے ایک بار پھر شہر کے مختلف سڑکوں پر سبزی منڈی کو ہٹانے کی ہدایت دی ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ اس پر عمل کب ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : PIL on DJ بلند آواز میں ڈی جے، گجرات ہائی کورٹ میں عرضی داخل
Plastic Ban in Ahmedabad احمدآباد میونسپل کارپوریشن نے ڈسپوزل کپ و پلاسٹک کے استعمال پر پابندی لگائی