ETV Bharat / state

PM Modi visit Gujarat وزیراعظم مودی کا آج سے گجرات کا دو روزہ دورہ

وزیر اعظم احمد آباد کے سائنس سٹی میں تابناک گجرات عالمی سربراہ کانفرنس کے 20 سال مکمل ہونے کی تقریب کے موقع پر ایک پروگرام میں شرکت کریں گے۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 25, 2023, 10:27 PM IST

Updated : Sep 26, 2023, 8:56 AM IST

وزیراعظم مودی
وزیراعظم مودی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی 26 ستمبر 2023 سے گجرات کا دو روزہ دورہ کریں گے اور اس دوران وہ ’وائبرنٹ گجرات عالمی سربراہ کانفرنس‘ کے 20 سال مکمل ہونے کے جشن کے موقع پر ایک پروگرام میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم اس کے بعد بوڈیلی، چھوٹا اودے پور پہنچیں گے، جہاں وہ 5200 کروڑ روپئے سے زیادہ کے پروجیکٹوں کو قوم کو نام وقف کریں گے اور سنگِ بنیاد رکھیں گے۔

وزیر اعظم احمد آباد کے سائنس سٹی میں تابناک گجرات عالمی سربراہ کانفرنس کے 20 سال مکمل ہونے کی تقریب کے موقع پر ایک پروگرام میں شرکت کریں گے۔ اس میں صنعتی انجمنوں، صنعت و تجارت کے شعبے سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات، نوجوان کاروباری افراد، اعلیٰ اور تکنیکی تعلیم کے کالجوں کے طلباء سمیت دیگر افراد بھی شرکت کریں گے ۔

تابناک گجرات عالمی سربراہ کانفرنس کا آغاز ، اس وقت کے گجرات کے وزیر اعلیٰ نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں ہوا تھا۔ 20 سال پہلے 28 ستمبر ، 2003 ء کو تابناک گجرات عالمی سربراہ کانفرنس کا سفر شروع ہوا۔ وقت گزرنے کے ساتھ، یہ واقعی ایک عالمی ایونٹ میں تبدیل ہو گیا، جس نے ہندوستان میں سب سے بڑے کاروباری اجلاسوں میں سے ایک ہونے کا درجہ حاصل کیا۔ 2003 ء میں تقریباً 300 بین الاقوامی شرکاء کے ساتھ، سربراہ اجلاس میں 2019 ء میں 135 سے زائد ممالک کے ہزاروں مندوبین کی زبردست شرکت کا مشاہدہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم مودی نے خواتین ریزویشن بل اور سناتن دھرم پر کانگریس کو گھیرا

پچھلے 20 سالوں میں، تابناک گجرات عالمی سربراہ کانفرنس کو ’’ گجرات کو سرمایہ کاری کے ترجیحی مقام کے طور پر قائم کرنے ‘‘ سے لے کر ’’ نئے ہندوستان کی تشکیل ‘‘ تک فروغ حاصل ہوا ہے۔ تابناک گجرات کی بے مثال کامیابی پورے ملک کے لیے ایک رول ماڈل بن گئی ہے اور اس نے ملک کی دیگر ریاستوں کو بھی ، اس طرح کی سرمایہ کاری کے اجلاسوں کے انعقاد کرنے کی ترغیب دی ہے۔

یواین آئی۔

Last Updated : Sep 26, 2023, 8:56 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.