ETV Bharat / state

Gujarat Primary School Timing Changed گجرات کے پرائمری اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی - Primary School Timing Changed in Gujarat

گجرات میں سردیوں کا موسم شروع ہو چکا ہے اور احمد آباد سمیت ریاست کے بیشتر شہروں میں ’’ویسٹرن ڈسٹربنس‘‘ کا اثر دیکھا جا رہا ہے۔ ایسے میں پرائمری ایجوکیشن کمیٹی نے اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔ Primary School Timing Changed in Gujarat

1
1
author img

By

Published : Dec 14, 2022, 7:55 PM IST

احمد آباد: ریاست گجرات میں سرد موسم کی وجہ سے اسکول 35 منٹ تاخیر سے شروع ہوں گے۔ پرائمری ایجوکیشن کمیٹی نے 28 فروری تک اسکول کا وقت تبدیل کیا ہے۔ نئے اوقات کے مطابق صبح کی شفٹ 07:55 پر شروع ہوگی جبکہ دوسری شفٹ میں اسکول دوپہر 12:35کو شروع ہوں گے۔ دونوں شفٹ (موجودہ وقت کے بر عکس اب) 30 منٹ تاخیر سے شروع ہونگے۔ حکام کے مابق یہ فیصلہ سردیوں کے پیش نظر لیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چار دنوں کے دوران احمدآباد میں دھوپ، چھاؤں والا موسم رہے گا، جبکہ درجہ حرارت 19سے21 ڈگری تک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اور سرد موسم کے دوران احمدآباد سمیت گجرات کے مختلف حصوں میں موسم ابر آلود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔Primary School Timing Changed in Gujarat

علاوہ ازیں محکمہ موسمیات نے سرد موسم کے درمیان کئی اضلاع میں بارشوں کی بھی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی گجرات کے کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ وہیں آج احمدآباد شہر میں دوپہر کو ہلکی بارش بھی ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: Kashmir School Timing Changed اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.