خاص طور سے احمدآباد کے چنڈولا تالاب میں ایک بوند پانی بھی نہیں ہے اور یہ تالاب بنجر زمین میں تبدیل ہو گیا ہے۔
بدرالدین شیخ نے کہا کہ 'گجرات میں ہر جگہ ٹینکر کے ذریعے پانی پہنچایا جا رہا ہے۔ اسمارٹ سٹی کہے جانے والے احمدآباد میں پانی کی قلت محسوس کی جا رہی ہے۔'
انہوں نے ریاستی وزیراعلیٰ وجے روپانی کو خط لکھ کر پانی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے چنڈولا تالاب میں پانی بھرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'یہ تالاب بارہ سو ایکٹر زمین پر پھیلا ہوا ہے اس لیے اس میں پانی آنے سے اطراف کے ہزاروں گھروں میں پانی پہنچ سکتا ہے۔'
انہوں نے مطالبہ کیا کہ 'احمدآباد کے جنوبی زون میں پانی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے تاریخی چنڈولا تالاب کو پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر پانی کی فراہمی کا مرکز بنایا جائے۔ اس سے احمدآباد کا 25 فیصد پانی کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔