ETV Bharat / state

آکاش وانی دلی کے سرو بھاشا کوی سمیلن میں فوزیہ رباب اردو زبان کی نمائندگی کیلئے منتخب

Urdu Poetess Fawzia Rabab 'سرو بھاشا کوی سمیلن 2024' میں شاعرہ فوزیہ رباب کو اردو زبان کی نمائندگی کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ فوزیہ رباب کو ہندوستان کے درجنوں مشاعروں کے علاوہ دوحہ قطر اور دیگر عالمی مشاعروں میں بھی بحیثیت شاعرہ مدعو کیا جاتا رہا ہے۔ وہ ملک و بیرون ملک کے سیمناروں میں بحیثیت مقالہ نگار بھی شرکت کرچکی ہیں۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 31, 2023, 12:24 PM IST

Urdu poet Fawzia Rabab
آکاش وانی دلی کے سرو بھاشا کوی سمیلن میں فوزیہ رباب اردو زبان کی نمائندگی کے لیے منتخب

نئی دہلی: ہندوستان کے نشریاتی ادارہ پرسار بھارتی ، آکاش وانی، دہلی کے زیر اہتمام 4 اور 5 جنوری 2024 کو رانچی آکاش وانی میں انعقاد پذیر دنیا کے سب بڑے دو روزہ مشاعرے 'سرو بھاشا کوی سمیلن 2024' میں مشہور سیاحتی شہر گوا سے تعلق رکھنے والی مشہور شاعرہ فوزیہ رباب کو اردو زبان کی نمائندگی کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

اس مشاعرے کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں شرکت کے لیے آئینِ ہند میں شامل بائیس زبانوں سے ایک ایک شاعر کا انتخاب کیا جاتا ہے اور ان شعرا و شاعرات کے کلام کا ہندوستانی حکومت کی جانب سے منظور شدہ 22 زبانوں میں ترجمے کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔اس لحاظ سے یہ مشاعرہ دیگر مشاعروں سے مختلف اور منفرد نوعیت کا ہوتا ہے۔ فوزیہ رباب کو یہ دعوت نامہ پروگرام چیف منوہر سنگھ راوت کی جانب سے موصول ہوا ہے۔

فوزیہ رباب کے مجموعۂ کلام 'آنکھوں کے اس پار' کو بے پناہ مقبولیت حاصل ہوئی ہے۔وہ مشہور ادبی و ثقافتی اور اردو تعلیمی تنظیم 'رباب فاؤنڈیشن' کی بانی صدر ہیں اور اس تنظیم کے تحت آن لائن اردو لرننگ کلاسز، فوق ابتدائی اردو آموزش کلاسز، شاعری لرننگ کلاسز اور غالب کلاسز کا نظم کر رہی ہیں، جہاں سے ہندوستان، امریکہ، یورپ اور خلیجی ممالک کے سیکڑوں افراد نے ان کورسز سے استفادہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:

فوزیہ رباب کو ہندوستان کے درجنوں مشاعروں کے علاوہ دوحہ قطر اور دیگر عالمی مشاعروں میں بھی بحیثیت شاعرہ مدعو کیا جا چکا ہے۔ وہ ملک و بیرون ملک کے سیمناروں میں بحیثیت مقالہ نگار بھی شرکت کرچکی ہیں اور بیسیوں مؤقر رسائل و جرائد میں ان کے مقالات شائع بھی ہوچکے ہیں۔
یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.