احمد آباد: وزیر اعظم نریندر مودی بدھ کو احمد آباد میں بی اے پی ایس سوامی نارائن سنستھا کے سربراہ سوامی مہاراج شتابدی فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) نے منگل کو ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔ پی ایم او نے کہا کہ پرمکھ سوامی مہاراج ایک رہنما اور گرو تھے جنہوں نے بھارت اور پوری دنیا میں ان گنت لوگوں کی زندگیوں کو متاثر کیا۔ بیان کے مطابق سوامی مہاراج کی زندگی روحانیت اور انسانیت کی خدمت کے لیے وقف تھی۔ بی اے پی ایس سوامی نرائن سنستھا کے اعلیٰ ترین شخصیت کے طور پر، انہوں نے لاکھوں لوگوں کو فلاح و بہبود اور دیکھ بھال فراہم کرتے ہوئے لاتعداد ثقافتی، سماجی اور روحانی اقدامات کی ترغیب دی۔ Centenary Festival of Pramukh Swami Maharaj
واضح رہے کہ پرمکھ سوامی مہاراج کی پیدائش شتابدی سال منایا جا رہا ہے۔ سال بھر چلنے والے دنیا بھر میں تقریبات کا اختتام 'پرمکھ سوامی مہاراج شتابدی فیسٹیول' میں ہوگا۔ اس کی میزبانی بی اے پی ایس سوامی نارائن مندر کے ذریعہ کی جائے گی۔ پی ایم او نے کہا کہ یہ ایک ماہ طویل فیسٹیول ہوگا، جو اس سال 15 دسمبر سے 15 جنوری 2023 تک احمد آباد میں منعقد ہوگا۔ بی اے پی ایس سوامی نرائن سنستھا کا قیام 1907 میں شاستری جی مہاراج نے کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: Sri Aurobindo Birth Anniversary وزیراعظم مودی نے سری اروبندو پر سکہ اور ڈاک ٹکٹ جاری کیا