ETV Bharat / state

PM Modi's Mother 100th Birthday: مودی کو ملک کا وزیراعظم بننے کو ایشور کی نعمت مانتی ہیں ماں ہیرابین

author img

By

Published : Jun 18, 2022, 2:20 PM IST

وزیراعظم نریندر مودی نے اپنی ماں ہیرا بین کی 100ویں سالگرہ پر دلی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے آج انکشاف کیا کہ ان کی ماں اپنے بیٹے کے گجرات کے وزیراعلی بننے اور پھر ملک کا وزیراعظم بننے کو ایشور کی نعمت مانتی ہیں اور اسی لیے انہوں نے ہمیشہ ان کی عوامی زندگی سے دوری بنائے رکھی ہے۔ PM Modi Pens Emotional Note on Her mother 100 Birthday

مودی کو ملک کا وزیراعظم بننے کو ایشور کی نعمت مانتی ہیں ماں ہیرابین

ماں کی 100ویں سالگرہ کے شروع ہونے پر ماں کے نام لکھے ایک لمبے بلاگ میں وزیراعظم نریندر مودی نے اپنی نجی زندگی کے سفر اور ماں اور والد کو یاد کیا۔ انہوں نے لکھا کے ان کے گھر چھوڑنے کے فیصلے کے سلسلے میں ماں باپ دکھی ہوئے تھے لیکن اس کے بعد انہیں ایشور کی تحریک اور نعمت کا احساس ہوگیا تھا۔ اسی لئے ان کی عوامی زندگی کے پروگراموں میں صرف دو موقوں پر ماں آئیں تھیں۔ ایک جب بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اس وقت کے صدر ڈاکٹر مرلی منوہر جوشی کی ایکتا یاترا کے بعد احمدآباد میں ہوئے شہری اعزاز اور دوسری بار جب پہلی بار وزیراعلی کے طورپر انہوں نے حلف لیا تھا۔ PM Modi Pens Emotional Note on Her mother 100th Birthday

مودی نے لکھا کہ ایک بار جب انہوں نے ماں سے ایک پروگرام میں آنے کی درخواست کی تو ان کی ماں نے ان سے کہا تھا کہ دیکھ بھائی ،میں تو بس ایک ساز ہوں، تمہارا میرا کوکھ سے جنم تک لینا لکھا ہوا تھا۔ تمہیں میں نے نہیں بھگوان نے گڑھا ہے۔' انہوں نے لکھا، جب آج لوگ ماں کے پاس جا کر پوچھتے ہیں کہ آپ کابیٹا وزیراعظم ہے،آپ کو فخر ہوتا ہوگا،تو ماں کا جواب بڑا گہرا ہوتا ہے۔ ماں انہیں کہتی ہیں جتنا آپ کو فخر ہوتا ہے،اتنا ہی مجھے بھی ہوتا ہے، ویسے بھی میرا کچھ نہیں ہے۔میں تو صرف وسیلہ ہوں۔وہ تو بھگوان کا ہے۔'

وزیر اعظم مودی اپنے چھوٹے بھائی کے ساتھ رہنے والی اپنی ماں سے ملنے کے لیے آج صبح گاندھی نگر میں ان کے گھر پہنچے، اور ماں کے پاؤں دھونے کے بعد ان کا چرنامرت لیا۔ آدھے گھنٹے سے زیازہ اپنی ماں کی صحبت میں رہے اور ماں کا آشیرواد لیا اور ان کی لمبی عمر اور اچھی صحت کی دعا کی۔ PM Modi Celebrates 100th Birthday of His Mother
نریندر مودی ایپ پر آج ایک بلاگ میں، مودی نے پہلی بار ماں کے بارے میں اپنے جذبات کو تفصیل سے بیان کیا اور بتایا کہ اپنی حکمرانی کی ترجیحات اور کام کرنے کے انداز سے محروم رہنے والی ماں اور بات کی تعلیمات کا کتنا اثر جھلکتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ غریبوں کے لیے کام کرنے کی تحریک کا ذریعہ بھی ان کی ماں ہیں جنہوں نے انہیں واضح ہدایت دی ہے کہ ’’دیکھو بھائی کبھی کوئی غلط کام نہ کرو، برا کام نہ کرو، غریبوں کے لیے کام کرو۔'
انہوں نے اپنے بلاگ میں لکھا، 'ماں، یہ صرف ایک لفظ نہیں ہے۔ یہ زندگی کی روح ہے جس میں محبت، صبر، اعتماد، بہت کچھ شامل ہے۔ دنیا کا کوئی بھی گوشہ ہو، کوئی بھی ملک ہو، ہر بچے کے ذہن میں سب سے قیمتی محبت ماں کے لیے ہوتی ہے۔ ماں، نہ صرف ہمارے جسم بلکہ ہمارے دماغ، ہماری شخصیت، ہمارے خود اعتمادی کو بھی تشکیل دیتی ہے اور اپنے بچوں کے لیے یہ کام کرتے ہوئے، وہ خود کو خرچ کرتی ہے، خود کو بھول جاتی ہے۔

آج میں اپنی خوشی، اپنی خوش قسمتی، آپ سب کے ساتھ بانٹنا چاہتا ہوں۔ میری ماں ہیرا بیں آج 18 جون کو اپنے 100ویں سال میں داخل ہو رہی ہیں۔ یعنی ان کی پیدائش کا صد سالہ سال شروع ہو رہا ہے۔ اگر پِتا جی آج وہاں ہوتے تو وہ بھی پچھلے ہفتے 100 سال کے ہو چکے ہوتے۔ یعنی 2022 ایک ایسا سال ہے جب میری ماں کا صد سالہ پیدائش کا سال شروع ہو رہا ہے اور اس سال میرے پتا جی کی پیدائش کا صد سالہ سال مکمل ہو رہا ہے۔
یو این آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.