ETV Bharat / state

PM Modi Gujrat Visit وزیراعظم مودی نے گجرات کی پہلی ہیریٹیج ٹرین کا افتتاح کیا - ملک کے پہلے وزیر داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل

وزیراعظم نریندر مودی ریاست گجرات کے دورہ پر ہیں جہاں انہوں نے مختلف ترقیاتی پروجیکس کا افتتاح کیا اور مختلف پروگرامس میں شرکت بھی کریں گے۔ National Unity Day parade in Gujarat

pm modi on two days visit to gujrat
pm modi on two days visit to gujrat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 31, 2023, 12:03 PM IST

کیوڑیہ: وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے پہلے وزیر داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کو ان کے یوم پیدائش کے موقع پر اسٹیچو آف یونٹی پر پھول چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا اور ایکتا نگر ریلوے سے احمد آباد کے لیے اسٹیم انجن والی گجرات کی پہلی ہیریٹیج ٹرین کا آغاز کیا۔ مودی تقریباً 8 بجے گجرات میں نرمدا ندی پر بنائے گئے سردار سروور ڈیم کے قریب کیواڈیا پہنچے اورسردار پٹیل کے دنیا کے سب سے بڑے مجسمے اسٹیچو آف یونٹی پر گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ "سردار پٹیل کے یوم پیدائش پر، ہم ان کے ناقابل تسخیر جذبے، دور اندیشی اور غیر معمولی لگن کو یاد کرتے ہیں، جس کے ساتھ انہوں نے ہمارے ملک کی تقدیر کو تشکیل دیا۔ قومی اتحاد کے لیے ان کا عزم ہماری رہنمائی کرتا رہتا ہے۔ ہم ان کی خدمات کے ہمیشہ مقروض رہیں گے۔‘‘ اس موقع پر وزیراعظم نے سب سے قومی اتحاد کا حلف لیا۔ اس کے بعد انہوں نے نیشنل یونٹی ڈے پریڈ میں سلامی لی جس میں بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) اور ریاستی پولیس کے مختلف دستوں اور بینڈوں نے حصہ لیا۔ خصوصی پرکشش میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آرپی ایف) کی تمام خواتین بائیکرز کا ڈیئر ڈیول شو، بی ایس ایف کی خواتین کا پائپ بینڈ، گجرات ویمنز پولیس کے ذریعہ کوریوگراف کیا گیا پروگرام، خصوصی این سی سی شو، اسکول بینڈ پرفارمنس، انڈین ایئر فورس کا فلائی پاسٹ شامل تھا۔ اس میں دیہات کی معاشی فزیبلٹی بھی دکھائی گئی۔

  • #WATCH | On the National Unity Day parade in Gujarat's Ekta Nagar, PM Modi says "India has removed the slavery symbol from its naval flag. Unnecessary laws made during the era of slavery are also being removed. The Bharatiya Nyaya Sanhita (BNS) has replaced IPC. Where once there… pic.twitter.com/2WEawA48Mk

    — ANI (@ANI) October 31, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

کیواڑیہ میں وزیر اعظم نے 160 کروڑ روپے کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا، جس میں ایکتا نگر سے احمد آباد تک ہیریٹیج ٹرین، نرمدا آرتی کے براہ راست ٹیلی کاسٹ کے لیے ایک پروجیکٹ، کملم پارک، اسٹیچو آف یونٹی کے اندر ایک واک وے۔ 30 نئی ای-بسیں، 210 ای-سائیکلیں اور کئی گولف کارٹس، ایکتا نگر میں سٹی گیس ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک اور گجرات اسٹیٹ کوآپریٹو بینک کے 'سہکار بھون' کا افتتاح اور کیواڑیہ میں ٹراما سینٹر اورایک سولر پینل کے ساتھ سب ڈسٹرکٹ اسپتال کا سنگ بنیاد شامل ہے۔

  • #WATCH | On the National Unity Day parade in Gujarat's Ekta Nagar, PM Modi says "Today the whole world is watching India, today India is at a new peak of achievements. The world has been surprised to see India's potential in the G20 Summit. We are proud that our borders remain… pic.twitter.com/6XSPfBrAzN

وزیر اعظم نے ایکتا نگر ریلوے اسٹیشن پر منعقدہ تقریب میں ویڈیو لنک کے ذریعے ہیریٹیج ٹرین کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس موقع پر ویسٹرن ریلوے کے تحت وڈودرا کے ڈویژنل ریلوے منیجر جتیندر کمار سنگھ اور دیگر سینئر افسران موجود تھے۔ ہر اتوار کو ایکتا نگر اور احمد آباد کے درمیان چلنے والی یہ ہفتہ وار ٹرین 182 کلومیٹر کا فاصلہ تین گھنٹے 40 منٹ میں طے کرے گی۔ یہ ٹرین 5 نومبر سے مسافروں کے لیے دستیاب ہوگی۔ چار بوگیوں والی اس ٹرین میں ایک ڈائننگ کار، فلیملیس کچن اور تین 48-48 سیٹوں والی ایگزیکٹو کلاس کوچز ہیں۔ ٹرین کے دونوں طرف انجن لگائے گئے ہیں جو بجلی سے چلتے ہیں اور ان کا ڈیزائن بھاپ کے انجن جیسا ہے۔ اس میں بھاپ کے انجن کی آواز اور مصنوعی دھوئیں کا انتظام کیا گیا ہے۔ تاکہ لوگ حقیقی بھاپ کے انجن کو محسوس کر سکیں۔ مصنوعی دھوئیں کے لیے کیمیکل استعمال کیے گئے ہیں جو بہت کم آلودگی کے ساتھ سفید دھواں پیدا کرتا ہے۔ گاڑی میں ساگون کی انٹیریئر بنایا گیا ہے۔ باہر پی یو پینٹ اور ونائل ریپنگ کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم میری ماٹی میرا دیش مہم کی امرت کلش یاترا کے اختتام پر ایک پروگرام میں شرکت کریں گے

کل 144 مسافروں کی گنجائش والی یہ ٹرین اتوار کی صبح 06:10 بجے احمد آباد اسٹیشن سے روانہ ہوگی اور9:50 بجے ایکتا نگر پہنچے گی۔ واپسی میں یہ رات 8:23 بجے روانہ ہوگی اور آدھی رات 12:05 پر احمد آباد پہنچے گی۔ اس کا کرایہ 885 روپے فی کس رکھا گیا ہے جس میں کھانے کی قیمت شامل نہیں ہے۔ ٹرین روٹ پر کہیں اور نہیں رکے گی۔ یہ ٹرین بنیادی طور پر سیاحوں کے لیے چلائی گئی ہے۔ احمد آباد کے سیاحوں کے لیے ایک دن میں کیواڑیہ جانا ممکن ہوگا اور وہ رات کو سردار پٹیل پر مبنی لائٹ اینڈ ساؤنڈ شو بھی دیکھ سکیں گے۔

وزیر اعظم دوپہر کو یہاں 'آرمبھ 5.0' کے اختتام پر 98ویں کامن فاؤنڈیشن کورس کے افسر ٹرینیز سے خطاب کریں گے۔ آرمبھ کا 5واں ایڈیشن 'خرابی کی طاقت کا استعمال' کے موضوع پرمنعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ ان رکاوٹوں کو اجاگر کرنے کی کوشش ہے جو حال اور مستقبل کو نئی شکل دیتے ہیں اور جامع ترقی کے لیے حکمرانی کے میدان میں رکاوٹ کی طاقت کو بروئے کار لانے کے راستے متعین کرتے ہیں۔ 'میں نہیں ہم' تھیم والے 98ویں کامن فاؤنڈیشن کورس میں ہندوستان کی 16 سول سروسز اور بھوٹان کی تین سول سروسز سے 560 افسر ٹرینی شامل ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.