ETV Bharat / state

PM Modi Inaugurates 11th 'Khel Mahakumbh: گجرات میں مودی نے کھیل مہا کمبھ کا افتتاح کیا - India's best performance in Tokyo Olympics

گجرات میں آج مودی نے 11 ویں کھیل مہاکمبھ کا افتتاح کیا PM Modi Inaugurates 11th 'Khel Mahakumbh اور کہا کہ 'بھارت ایک کھیل کی طاقت بن کر ابھر رہا ہے۔ یہ تو شروعات ہے، نہ بھارت رکنے والا ہے نہ تھکنے والا ہے۔

گجرات میں مودی نے کھیل مہا کمبھ کا افتتاح کیا

author img

By

Published : Mar 12, 2022, 10:56 PM IST

احمدآباد: وزیراعظم نریندر مودی نے آج اپنی آبائی ریاست گجرات میں 11 ویں کھیل مہاکمبھ کا افتتاح PM Modi Inaugurates 11th 'Khel Mahakumbh کیا جس میں 36 کھیل اور 26 پیرا کھیل مقابلوں میں قریب 55 لاکھ کھلاڑی شرکت کریں گے۔

مودی نے اس موقع پر گورنر آچاریہ دیو ورت اور وزیراعلی بھوپیندر پٹیل کی موجودگی میں ریاست کے کھیل پالیسی 2022 کو بھی لانچ کیا۔

مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ 'حال ہی میں ٹوکیو اولمپک اور پیرا اولمپک میں اب تک کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والا بھارت اپنی نوجوانوں کی طاقت کے دم پر کھیل کی دنیا میں اور بڑی کامیابیاں حاصل کرتا رہے گا۔

انہوں نے اس موقع پر گجرات اور ملک بھر میں کھیل کی دنیا میں ہوئی مثبت تبدیلیوں پر بھی تفصیل سے بات چیت کی۔

مزید پڑھیں:

مودی نے کہا کہ آج ملک کے نوجوان کھیل سمیت ہر شعبہ میں کمار رہے ہیں۔ پہلے کھیل کے شعبہ میں کھلاڑیوں کے انتخاب میں شفافیت کی کمی بھی ایک بڑا مسئلہ تھا۔ آج گجرات کے نوجوان کھلاڑی بھی آسمان چھو رہے ہیں سونے اور چاندی کے تمغے ملک کو چمکا رہے ہیں۔ ٹوکیو اولمپک اور پیرا اولمپک میں بھارت کی کارکردگی India's best performance in Tokyo Olympics نے اس تبدیلی کو ثابت کیا ہے۔

مودی نے کہا کہ بھارت ایک کھیل کی طاقت بن کر ابھر رہا ہے۔ یہ تو شروعات ہے، نہ بھارت رکنے والا ہے نہ تھکنے والا ہے۔

وہ دن دور نہیں جب ہمارے کھلاڑی کئی کھیلوں میں سونے کے تمغے جیت کر ترنگا لہراتے نظر آئیں گے۔

یواین آئی۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.