ETV Bharat / state

دہلی آتشزدگی: صدر سمیت قومی رہنماؤں کا اظہارِتعزیت - وزیر داخلہ امیت شاہ

دارالحکومت دہلی کے اناج منڈی کے فلسمتان علاقہ میں واقع ایک فیکٹری میں بھیانک آتشزدگی کے سبب 43 افراد ہلاک ہوگئے، جس پرصدرجمہوریہ سمیت قومی رہنماؤں نےہلاک شدگان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

قومی رہنماؤں کا اظہارِ افسوس
قومی رہنماؤں کا اظہارِ افسوس
author img

By

Published : Dec 8, 2019, 11:52 AM IST

Updated : Dec 8, 2019, 12:45 PM IST

دہلی کے اناج پور منڈی علاقے کے فلمستان علاقہ میں آج علی الصبح ہوئی بھیانک آتشزدگی میں 43 افراد کی ہلاکت کے بعد صدرجمہوریہ، وزیر اعظم اور راہل گاندھی سمیت قومی رہنماؤں نے اظہار تعزیت پیش کی ہے۔

ٹویٹ
ٹویٹ

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ دہلی کے اناج منڈی میں آگ لگنے کی المناک خبر سن کر انتہائی افسوس ہوا۔ میرے دعائیں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں، زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا ہے۔ مقامی افسران متاثرین کو بچانے اور انھیں مدد فراہم کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔

وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اس حادثے کو انتہائی خوفناک قرار دیا ہے اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ 'اس حادثے میں جن لوگوں نے اپنوں کو کھویا ہے اس کے تئیں میں اپنے گہرے رجن و غم کا اظہار کرتا ہوں اور اس حادثے سے متاثر ہونے والے لوگوں کے جلد ٹھیک ہونے امید کرتا ہوں'۔

ٹویٹ
ٹویٹ

وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ 'جائے حادثہ پر متعلقہ افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ تیزی کے ساتھ متاثرین کو ہر طرح کی سہولت پہنچائیں۔

دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے مذکورہ حادثہ پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ دہلی کے اناج منڈی علاقے میں میں آگ لگنے کی افسوسناک خبر ہے اس تعلق سے فائر بریگیڈ عملہ متاثرین کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کررہا ہے اور آگ میں جھلسے ہوئے لوگوں کو فوری طور پر اسپتال میں داخل کیا جارہا ہے۔

ٹویٹ
ٹویٹ

کانگریس رہنما راہل گاندھی نے بھی اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے کہ' دہلی کے اناج منڈی میں پیش آئے آتشزدگی سانحے میں کئی افراد کی ہلاک اور متعدد افراد کے زخمی ہوجانے سے میں دکھی ہوں۔

انھوں نے مزید لکھ ہے کہ' ہلاک شدہ افراد کے اہلخانہ سے میں اپنے رنج و غم کا اظہار کرتا ہوں اور زخمیوں کے جلد صحتیاب ہونے کی دعا کرتا ہوں۔

ٹویٹ
ٹویٹ

واضح رہے کہ اناج منڈی کے رہائش علاقے میں تین مکانوں کو ملا کر ایک غیر قانونی فیکٹری چلائی جارہی تھی اور یہ جگہ کافی تنگ تھی جس کی وجہ سے اس فیکٹری میں موجود کئی افراد وہیں پھنسے رہ گئے اور دم گھٹنے کے سبب متعدد افراد ہلاک بھی ہوگئے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Dec 8, 2019, 12:45 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.