ETV Bharat / state

گجرات: کورونا سے ہلاک ہونے والوں کے اہلخانہ کو معاوضہ کا مطالبہ

author img

By

Published : Jul 18, 2020, 3:03 AM IST

گجرات سمیت ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے جبکہ اموات بھی شرح میں بھی خاطر خواہ کمی نہیں ہو رہی ہے، اس دوران گجرات ہائی کورٹ میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کے اہلخانہ کو معاضے دینے کے لیے عرضی داخل کی گئی ہے۔

gujarat high court
gujarat high court

گجرات ہائی کورٹ میں دائر عرضی میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس مہلک وائرس سے مرنے والوں کے لواحقین کو معاوضہ دیا جائے۔

اس کے علاوہ عرضی میں مزید مطالبہ کیا گیا ہے کہ معاوضہ ملنے میں کسی بھی طرح کی کوئی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اس کے لیے لوک پال کی تقرری بھی کی جائے۔

دراصل گجرات ہائی کورٹ وکیل نیل لاکھانی نے درخواست گزار کی حیثیت سے ایک پی آئی ایل دائر کی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ 'بہت سارے لوگ کورونا وبا کی وجہ سے اپنا گھر کا سہارا کھو چکے ہیں نیز لاک ڈاؤن کی وجہ سے کاروبار بھی بند ہیں اس لیے کورونا کی وجہ سے مرنے والے مریضوں کے لواحقین کو حکومت کی جانب سے مناسب معاوضہ دیا جانا چاہیے۔

واضح رہے کہ گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے اب تک کے سب سے زیادہ 949 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس کے بعد ریاست میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 46 ہزار 516 ہوگئی ہے وہیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 17 اموات کے کے بعد یہ اعداد و شمار 2108 ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 770 افراد کورونا وائرس سئ صحتیاب ہو کر ہسپتالوں سے ڈسچارج ہوئے ہیں اور اس طرح صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 32 ہزار 944 ہوگئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.