ETV Bharat / state

گجرات میں پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے کا اضافہ - گجرات میں لاک ڈاؤن

کورونا کے مشکل دور میں گجرات کی عوام کو ایک اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ گجرات میں پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے کا اضافہ ہوگا۔

Petrol and diesel prices increased by Rs 2 in Gujarat
گجرات میں پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے کا اضافہ
author img

By

Published : Jun 15, 2020, 8:51 PM IST

گجرات میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے تجارت سمیت اقتصادی سرگرمیاں بند رہیں جس سے گجرات حکومت کو ہزاروں کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ ایسے می‍ں گجرات حکومت نے سرکاری آمدنی کو بڑھانے کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر کا اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آج رات بارہ بجے سے نئی قیمتوں کو عمل میں لایا جائے گا۔

پیٹرول ڈیزل کی نئی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے بعد احمدآباد میں پیٹرول کی قیمت 73.96 روپے ہوجائے گی اور ڈیزل کی قیمت 72.21 روپے ہوگی۔

Petrol and diesel prices increased by Rs 2 in Gujarat
گجرات کے نائب وزیر اعلی نتن پٹیل

اس تعلق سے گجرات کے نائب وزیر اعلی نتن پٹیل نے بتایا کہ ‌کورونا قہر کی وجہ سے وزیراعظم نریندرمودی نے 2 ماہ تک لاک ڈاؤن نافذ کیا جس کی وجہ سے تمام تجارتی سرگرمیاں بند تھیں۔ اس دوران جی ایس ٹی کی آمدنی بہت کم ہوگئی۔ ریاستوں کے اپنے محصولات جیسے پیٹرول اور گیس کی آمدنی میں کمی ہوئی۔ سرکاری آمدنی میں کمی کے باوجود پانچ لاکھ سے زائد سرکاری ملازمین کو تنحواہ دی گئی، آمدنی کم ہونے کے باوجود بھی تمام اسکمیں میں جاری رہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان ریاستی حکومت کو جھیلنا پڑا۔ کورونا کے علاج کے لیے ہر ضلع میں کووڈ ہسپتال شروع کیا گیا، اس میں داخل ہونے والے مریضوں کے رہنے اور کھانے پینے کا خرچ بھی گجرات سرکار نے اٹھایا۔

انہوں نے بتایا کہ ریاست میں سینیٹائزیشن کی سرگرمیوں کے لیے مشینیں اور ملازمین کا خرچ بھی اٹھایا گیا۔ کورونا کی وجہ سے جی ایس ٹی میں بہت زیادہ کمی درج کی گئی اس کی بھرپائی کے لیے پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.