ETV Bharat / state

کورونا کو بھگانے کے لئے کورونا پروٹوکال کی دھجیاں اڑائی گئیں، 46 گرفتار - کورونا پروٹوکال

گجرات میں، گاندھی نگر کے ڈبھوڈا میں رائے پور گاؤں کے لوگوں کا یہ خیال ہے کہ کورونا وائرس کی وبا 'بالی یادو مہاراج دیوتا' کی ناراضگی کی وجہ سے پھیل گئی ہے، اس لئے سینکڑوں کی تعداد میں لوگ دیوتا کے مندر میں جلوس کی صورت میں جمع ہوئے اور پوجا کرنے لگے۔ ان لوگوں نے کورونا کو بھگانے کے لئے کورونا پروٹوکال کی دھجیاں اُڑائیں جس کے خلاف اب پولیس نے معاملہ درج کر کے 46 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

People throng temple to 'eradicate COVID-19' defying COVID norms, 46 held
کورونا کو بھگانے کے لئے کورونا پروٹوکال کی دھجیاں اڑائی گئیں، 46 گرفتار
author img

By

Published : May 7, 2021, 11:57 AM IST

گجرات میں، گاندھی نگر کے ڈبھوڈا میں رائے پور گاؤں کے لوگوں کا یہ خیال ہے کہ کورونا وائرس کی وبا 'بالی یادو مہاراج دیوتا' کی ناراضگی کی وجہ سے پھیلی ہے، اس لئے سینکڑوں کی تعداد میں لوگ دیوتا کے مندر میں بھاری بھرکم جلوس لے کر جمع ہوئے اور پوجا کرنے لگے۔ ان لوگوں نے کورونا کو بھگانے کے لئے کورونا پروٹوکال کی دھجیاں اُڑائیں جس کے خلاف اب پولیس نے معاملہ درج کر کے 46 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس ایم کے رانا نے بتایا کہ بدھ کے روز گاندھی نگر کے گاؤں رائے پور میں نکالے گئے جلوس کے دوران مبینہ طور پر کووڈ-19 کے تمام ضابطوں کی خلاف ورزی کی گئی تھی۔ جمعرات کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں گاؤں کے اس جلوس میں تقریباً 100 سے زائد مرد و خواتین بغیر کسی ماسک کے دیکھے گئے تھے۔ جبکہ خواتین اپنے سروں پر پانی کے برتن اٹھائے ہوئی تھیں، کئی مرد ڈھول پیٹتے ہوئے جلوس کی قیادت کررہے تھے۔ واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے جلوس نکالنے میں ملوث 46 افراد کو گرفتار کرلیا ہے اور موسیقی کے آلات بھی ضبط کر لیے ہیں۔

کورونا کو بھگانے کے لئے کورونا پروٹوکال کی دھجیاں اڑائی گئیں، 46 گرفتار

انہوں نے کہا جلوس نکالنے کے لئے انتظامیہ سے اجازت نہیں لی گئی تھی۔ اس معاملہ میں ملوث دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔

  • عقیدہ کے پیچھے کہانی کیا ہے؟

گاؤں والوں کا خیال ہے کہ بالی یادو مہاراج دیوتا کی ناراضکی کی وجہ سے کورونا کی وبا پھیل رہی ہے۔ دیوتا کو منانے کے لئے لوگ جلوس کی صورت میں وہاں جمع ہوئے اور عقیدے کے مطابق پوچا پاٹ کرنے لگے۔ دیوتا کو مقدس پانی بھی پیش کیا گیا۔ اس جلوس میں بڑی تعداد میں خواتین اپنے سر پر پانی لے کر دیوتا کو پیش کرنے گئی تھیں۔ اس پورے واقعے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا اور بڑے پیمانے پر شیئر کیا گیا۔

  • گجرات میں اس طرح کا دوسرا واقعہ

اسی طرح کا واقعہ 3 مئی کو احمد آباد میں سانند کے ناو پورہ اور ندرا گاؤں میں پیش آیا جہاں خواتین نے بڑی تعداد میں اپنے سروں پر پانی لے کر ایک مقامی مندر کی طرف ایک جلوس نکالا۔ ان کا خیال ہے کہ مندر پر پانی ڈالنے سے کووڈ-19 کا خاتمہ ہوگا۔ پولیس نے اس تقریب کے انعقاد کے لئے گاؤں کے سرپنچ سمیت 23 افراد کو گرفتار کیا تھا۔

گجرات حکومت نے کورونا وائرس کے معاملات میں اضافے کے پیش نظر ریاست میں ہر طرح کے اجتماعات پر پابندی عائد کردی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.