ETV Bharat / state

'لوگ کورونا کے خوف سے گھروں کے اندر نہیں رہ سکتے' - معاشی سرگرمیاں

کورونا وبا کے سبب ملک میں لاک ڈاؤن ہے، جس کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں کے اندر رہنے پر مجبور ہیں۔ اس پر گجرات کے نائب وزیر اعلی کا کہنا ہے کہ لوگ اب کورونا وائرس کے خوف سے گھروں کے اندر نہیں رہ سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات کیوں کہی؟ وجہ یہ ہے۔۔۔۔

گجرات کے نائب وزیر اعلی نتن پٹیل
گجرات کے نائب وزیر اعلی نتن پٹیل
author img

By

Published : May 15, 2020, 9:11 AM IST

گجرات کے نائب وزیر اعلی نتن پٹیل نے جمعرات کو لاک ڈاؤن کے اگلے مرحلے میں مزید ڈھیل دیئے جانے کا اشارہ کیا اور کہا کہ معاشی سرگرمیاں بھی اہم ہیں۔ لوگ وبا کے خوف سے گھروں میں بیٹھے نہیں رہ سکتے اور اسے زیادہ برداشت نہیں کر سکتے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے پٹیل نے کہا کہ ریاستی حکومت مزید نرمی کے حق میں ہے تاکہ لاک ڈاؤن سے متاثر افراد اپنا کاروبار شروع کرسکیں۔

نائب وزیراعلی نے کہا، 'اگر ہم لوگوں کو ان کے کام سے دور رکھیں گے تو یہ ان کے اور ان کے کنبہ کے لئے نقصان دہ ثابت ہوگا۔ اگر حالت جوں کے توں رہے تو اس سے ریاست کی معاشی حالت بھی خراب ہوگی۔

انہوں نے کہا، 'ہماری حکومت نے معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں اور اس سے قبل بھی اس میں کچھ نرمی دی ہے۔'

پٹیل نے مزید کہا کہ 'معاشی سرگرمیاں بھی اہم ہیں۔ لوگ اب کورونا وائرس کے خوف سے گھر بیٹھنے کا متحمل نہیں ہوسکتے ہیں۔ ہماری حکومت بھی یہی سوچتی ہے۔ یہ وقت ہے لوگوں کی روزی کمانے میں مدد کرنے کا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.