قومی ماہی گیر منچ کے سکریٹری منیش لودھاری نے بتایا کہ صبح سمندر میں بھارتی سمندری حدود میں ماہی گیر مچھلی پکڑ رہے تھے تبھی پاکستانی کوسٹ گارڈ نے گجرات کے 22 ماہی گروں کو پکڑ لیا اور ان کی چار کشتیوں کو بھی ضبط کرلیا۔
واضح رہے کہ اتوار کی رات بھی پاکستانی کوسٹ گارڈ نے مچھلی پکڑ رہے پوربندر کے 30 سے زیادہ ماہی گیروں کو بھارتی آبی حدود سے 6 کشتیوں کے ساتھ پکڑ لیا تھا۔