ملک میں کورونا کی دوسری لہر نے خطرناک شکل اختیار کر لی ہے۔ کورونا وائرس کے سبب مریضوں کو سب سے زیادہ آکسیجن کی قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور بڑی تعداد میں کورونا مریض آکسیجن نہ ملنے سے دم توڑتے نظر آ رہے ہیں۔ ایسے میں احمدآباد کے خان پور علاقے میں رہنے والے حمید خان فریج انسانیت کی بہترین مثال پیش کرتے ہوئے بلا تفریق مفت میں کورونا مریضوں کے لیے آکسیجن ریفیل کرکے دے رہے ہیں۔
حمید خان فریج والا کو اس طرح کی خدمت کرنے کا جذبہ کیسے پیدا ہوا دیکھیے اس رپورٹ میں۔۔۔۔۔
حمید خان فریج والا کا کہنا ہے کہ ایک ماہ قبل میری بھابھی کو کورونا ہو گیا تھا، تب ہم احمدآباد کے 7 سے 8 ہسپتال میں داخلے کے لئے چکر لگاتے رہے لیکن اس وقت ہمیں ایک بھی ہسپتال میں بیڈ نہیں ملا۔ اس کے بعد ہم نے اپنے گھر میں ہی مریض کو کورنٹائن کر علاج شروع کرایا لیکن اس وقت ہمیں ہر روز آکسیجن حاصل کرنے کے لیے دو سے تین گھنٹے قطاروں میں لگنا پڑتا تھا، بہت مشکل کے بعد ایک آکسیجن سلنڈر ملتا تھا۔ آخر کار ہماری کوششوں کی وجہ سے ہماری بھابھی صحتیاب ہو گئیں لیکن اس ایک ایک ہفتے کے دوران آکسیجن حاصل کرنے میں ہمیں جن جدوجہد کا سامنا کرنا پڑا، ایسی پریشانی دوسری کسی شخص کو نہ ہو اس مقصد کے تحت ہم نے آج سے 14 دن پہلے مفت میں لوگوں کو آکسیجن فراہم کرنے کا کام شروع کیا۔ کچھ آکسیجن باٹل بھی ہم نے لوگوں کو مفت میں دے دی، لیکن اب ہم ہر روز آکسیجن ریفیل کرکے ضرورت مندوں کو دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ حمید خان فریج والا نے یہ کام اپنے گھر سے ہی شروع کیا ہے۔ اس خدمات کو انجام دینے کے لیے حمید خان کی پوری فیملی دن رات محنت کر رہی یے۔
![احمدآباد کے حمید خان فریج والا بنے اکسیجن مین](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/gj-ahd-02-hamidkhanbaneoxygenmen-specialstory-7205053_05052021115429_0505f_1620195869_1066.jpg)
وہیں اس تعلق سے آکسیجن ریفیل کرنے والے پرویز خان کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان میں ہماری پوری فیملی روزے رکھ کر شدید دھوپ میں بھی ضرورت مندوں کو آکسیجن دینے کی خدمت انجام دے رہی ہے۔
![احمدآباد کے حمید خان فریج والا بنے اکسیجن مین](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/gj-ahd-02-hamidkhanbaneoxygenmen-specialstory-7205053_05052021115429_0505f_1620195869_571.jpg)
انہوں نے کہا کہ ہر رو روز ہم 70 سے 80 میڈیکل سلینڈر ریفیل کرکے دے رہے ہیں۔ اب تک 800 سے زائد سلینڈر ریفیل کرکے دئے جا چکے ہیں۔ ہماری 2 گاڑی 2 شفٹ میں آکسیجن پلانٹ پر جاتی ہے اور 15 گھنٹوں میں قطار لگانے کے بعد ہمارے بڑے سلینڈر بھرے جاتے ہیں اور پھر اسے احمدآباد لا کر چھوٹے چھوٹے سلینڈر میں ریفیل کیا جاتا ہے۔
حمید خان کی اس خدمات کا فائدہ ہر قوم و ملت کے لوگ اٹھا رہے ہیں۔ ایسے میں آکسیجن ریفیل کرانے کے لئے آنے والے سدھیر گنجل کا کہنا ہے کہ ای ٹی وی بھارت کے پیلیٹ فارم سے میں حمید خان کو لاکھ لاکھ سلام کرتا ہوں کیونکہ کورونا کے اس خراب وقت میں وہ اور ان کی فیملی دن رات اکسیجن دینے کا کام کام رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے بڑے ابا بیمار تھے، تب میں یہیں سے آکسیجن ریفیل کرکے لے جاتا تھا اور اب میں اپنی سوسائٹی کی ایک بیمار بہن کے لیے آکسیجن ریفیل کرانے ہر روز آتا ہوں۔ یہ لوگ مفت میں ریفیل کرکے دیتے ہیں۔ اگر ہم بازار میں ریفل کرانے جاتے ہیں تو ہمیں ہر روز 2 سے تین ہزار روپے دینا پڑتا ہے لیکن ان کی یہ خدمات ہر مذاہب کے لوگوں کو دوبارہ زندگی دے رہی ہے۔
ان کی خدمات کو دیکھتے ہوئے سماجی کارکن رضوان امبالیہ نے کہا کہ کچھ دن پہلے لوگوں کو آکسیجن ریفیل کرانے کے لئے بہت دور جانا پڑتا تھا اور اس دوران بہت سے لوگ دم توڑ دیتے تھے۔ ایسے وقت میں حمید خان نے احمدآباد میں اپنے علاقے سے آکسیجن ریفیل کرنا شروع کیا جس سے اب تک ہزاروں لوگ فائدہ اٹھا چکے ہیں۔ حمید خان بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔ ہم ان کی اس پہل کو سلام کرتے ہیں۔