ریاست گجرات کے شہر راج کوٹ کے ڈی سی بی علاقے میں آج پولیس نےایک ٹرک سے 15 لاکھ روپے سے زیادہ کی غیر قانونی شراب ضبط کی ہے، اور ساتھ ہی ایک ٹرک ڈرائیور کو بھی گرفتار کیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر قومی شاہراہ نمبر 27 پر پرانے مارکٹنگ یارڈ کے نزدیک آج صبح ایک ٹرک کی تلاشی لی گئی۔
اس دوران بھوسا بھرے ٹرک سے 351 پیٹیوں میں چار ہزار 212 غیر قانونی شراب کی بوتلیں ضبط کرلی گئیں۔
خیال رہے کہ ضبط شراب کی قیمت 15 لاکھ 76ہزار 200 روپے ہونے کا اندازہ ہے۔
اس سلسلے میں راجستھان کے باڑمیر کے رہنے والے ٹرک ڈرائیور ہنومان رام وی عمر 25 برس کو گرفتار کیاگیا، جبکہ ایک دیگر موقع سے فرار ہوگیا۔
پولیس اس معاملے میں کیس درج کرکے فرار شخص کی تلاش شروع کردی ہے۔