گجرات کے نئے وزیر اعلیٰ بھوپندر پٹیل کی نئی کابینہ کی حلف برداری 16 ستمبر کو راج بھون میں ہوگی۔ جس کے لیے وزراء کو کَل تک گاندھی نگر پہنچنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
دراصل وجے روپانی کے استعفیٰ کے بعد کابینہ کے وزراء کو بھی دھچکا لگنے کی توقع ہے۔ موصولہ معلومات کے مطابق نئے وزیر اعلیٰ کے ساتھ ساتھ نئے چہروں کو بھی کابینہ میں جگہ دی جائے گی۔ نوجوان چہروں کو کابینہ میں جگہ مل سکتی ہے اتنا ہی نہیں کابینہ کے وزراء کا کام بھی پچاس فیصد تک تبدیل کیا جاسکتا ہے۔
جاری مباحثوں کے مطابق گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل ایک پاٹیدار (پٹیل) برادری سے تعلق رکھتے ہیں تو اس لیے نتن پٹیل کو نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے سے الوداع بھی کہنا پڑسکتا ہے اور وزیر داخلہ پردیپ سنگھ جاڈیجا کو نئی ذمہ داری دی جاسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Bhupendra Patel: بھوپیندر پٹیل، ایک غیر متنازعہ شخصیت
نئی کابینہ میں گنپت وساوا، دلیپ ٹھاکر، پردیپ سنگھ جاڈیجا، ایشور پٹیل، جیش رادڑیا، آر سی فالدو، ،جیدرتھ سنگھ پرمار کو شامل کیا جاسکتا ہے۔ ان کے ساتھ ساتھ منیشا وکیل، کریٹ سنگھ رانا، رشی کیش پٹیل، ہرش سنگھوی، دشینت پٹیل، جیتو چودھری اروند ریانی، آتمارام پرمار، ششی کانت پانڈیا، گووند پٹیل جیسے چہروں کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔