ETV Bharat / state

Green Hydrogen Blending Project بھارت کے پہلے گرین ہائیڈروجن بلینڈنگ پروجیکٹ کا آغاز - سورت میں گرین ہائیڈروجن بلینڈنگ پروجیکٹ

این ٹی پی سی لمیٹڈ نے پی این جی نیٹ ورک میں بھارت کا پہلا گرین ہائیڈروجن بلینڈنگ آپریشن شروع کیا ہے۔ اس کی شروعات گجرات کے سورت کے کواس میں ہوئی ہے۔ green hydrogen blending project in Surat

بھارت کے پہلے گرین ہائیڈروجن بلینڈنگ پروجیکٹ کا آغاز

author img

By

Published : Jan 4, 2023, 7:12 AM IST

سورت: این ٹی پی سی لمیٹڈ نے بھارت کے پہلے گرین ہائیڈروجن بلینڈنگ پروجیکٹ کا آغاز کیا ہے۔ این ٹی پی سی کواس ٹاؤن شپ، سورت کے پائپڈ نیچرل گیس (پی این جی) نیٹ ورک میں گرین ہائیڈروجن بلینڈنگ شروع کر دی گئی ہے۔ یہ منصوبہ این ٹی پی سی اور گجرات گیس لمیٹڈ (جی جی ایل) کی مشترکہ کوشش ہے۔ پراجیکٹ سے گرین ہائیڈروجن کا پہلا مالیکیول کو، این ٹی پی سی کواس اور جی جی ایل کے دیگر سینئر ایگزیکٹوز کی موجودگی میں کاواس کے پروجیکٹ کے سربراہ شری پی رام پرساد نے محرک کیا۔ بلینڈنگ آپریشن کے آغاز کے بعد این ٹی پی سی کواس نے جی جی ایل حکام کی مدد سے ٹاؤن شپ کے رہائشیوں کے لیے آگاہی ورکشاپس کا انعقاد کیا۔ India's first green hydrogen blending project

این ٹی پی سی اور جی جی ایل نے 30 جولائی 2022 کو وزیر اعظم ہند کی طرف سے سنگ بنیاد رکھنے کے بعد، ریکارڈ وقت میں، اس سنگ میل کو حاصل کرنے کے لیے مسلسل محنت کی ہے۔ یہ سیٹ اپ آدتیہ نگر، سورت میں، اس ٹاؤن شپ کے گھرانوں کو ایچ-2این جی (قدرتی گیس) کی فراہمی کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ کواس میں گرین ہائیڈروجن پہلے سے نصب 1 میگاواٹ کے تیرتے سولر پروجیکٹ سے بجلی کا استعمال کرتے ہوئے پانی کے الیکٹرولائسز کے ذریعے بنایا گیا ہے۔ پٹرولیم اینڈ نیچرل گیس ریگولیٹری بورڈ (پی این جی آربی)، ریگولیٹری باڈی نے 5فیصد وی اوایل/وی او ایل کی منظوری دے دی ہے۔ پی این جی کے ساتھ گرین ہائیڈروجن کی ملاوٹ شروع کرنے کے لیے اور بلینڈنگ لیول کو مرحلہ وار بڑھا کرکے 20فیصد تک پہنچایا جائے گا۔ گرین ہائیڈروجن جب قدرتی گیس کے ساتھ ملایا جاتا ہے تو یہ سی او2 کے اخراج کو کم کرتا ہے اور خالص حرارتی مواد کو یکساں رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: PM Modi at Bhavnagar Rally گجرات گرین ہائیڈروجن ہب بننے والا ہے، مودی

اس کارنامہ کو کامیابی کےساتھ صرف چند منتخب ممالک نےحاصل کیا ہے جن میں برطانیہ، جرمنی، اور آسٹریلیا وغیرہ شامل ہیں۔ یہ ہندوستان کو عالمی ہائیڈروجن معیشت کے مرکزی مرحلے پر لے آئے گا۔ ہندوستان نہ صرف اپنے ہائیڈرو کاربن کے درآمدی بل کو نمایاں طور پر کم کرے گا بلکہ دنیا کو سبز ہائیڈروجن اور سبز کیمیکل برآمد کرنے والا ملک بن کر گیر ملکی کرنسی کو بھی راغب کرسکتا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.