پولیس نے بتایا کہ تاراپور ۔ وٹامن قومی شاہراہ پر اندرج گاوں کے نزدیک ایک اکو کار اور ٹرک میں آج صبح ٹکر ہوگئی۔ حادثہ میں کار میں سوار نو لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
واقعہ کے وقت کار سورت سے بھاونگر کی طرف جارہی تھی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی شروع کردی ہے۔