ETV Bharat / state

گجرات: سڑک حادثے میں دو بچوں سمیت نو افراد ہلاک - وزیر اعظم مودی سمیت مختلف رہنماؤں نے حادثے پر غم کا اظہار کیا

گجرات کے ضلع آنند میں اندرانج گاؤں کے قریب مخالف سمت سے آرہے ٹرک نے کار میں زوردار ٹکر ماری جس کے نتیجے میں دو بچوں سمیت نو افراد ہلاک ہوگئے۔ وزیر اعظم مودی سمیت مختلف رہنماؤں نے حادثے پر غم کا اظہار کیا ہے۔

گجرات: سڑک حادثے میں دو بچے سمیت نو افراد ہلاک

author img

By

Published : Jun 17, 2021, 9:50 AM IST

پولیس نے بتایا کہ اس حادثے میں تین اور پانچ سال کی عمر کے دو بچوں کے علاوہ دو خواتین کی موت ہوگئی۔ اس سے قبل پولیس نے حادثے میں 10 افراد کی ہلاکت کی اطلاع دی تھی۔ یہ حادثہ ضلع آنند میں تاراپور کو احمدآباد سے ملانے والی شاہراہ پر پیش آیا۔ حادثے کا شکار ہوئی کار میں سے تمام لاشوں کو نکال لیا گیا۔

pm modi tweet
وزیر اعظم مودی کا ٹیوٹ

بتایا جارہا ہے کہ یہ سب مہاراشٹر میں شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد گھر واپس لوٹ رہے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ مرنے والے چھ افراد دو خاندانوں سے تھے۔

دونوں خاندانوں میں سے ہر ایک میں ایک عورت، اس کا شوہر اور ایک بچہ شامل ہے۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بھارتی بین پانڈیا نے بتایا کہ کار کی اگلی سیٹ کو مکمل طور پر نقصان پہنچا ہے اور ابتدائی طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اگلی نشست میں کتنی لاشیں تھیں۔

جب صحافیوں نے پوچھا تو کسی نے کہا کہ 10 افراد مارے گئے ہیں۔ تاہم بعد میں نو افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت گجرات کے سوراشٹر خطہ کے بھاؤ نگر کے باشندوں کے طور پر ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ بھاؤ نگر ضلع کے وارتیج کے رہائشی ہیں اور مہاراشٹر سے واپس آرہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔ بچوں کی عمریں تین سے پانچ سال کے درمیان تھیں۔

آنند ضلع کے سپرنٹنڈنٹ پولیس اجیت راجیان نے بتایا کہ حادثہ ریاستی شاہراہ پر اس وقت پیش آیا جب ایک کار ٹرک کی زد میں آگئی۔

انہوں نے بتایا کہ اس حادثے میں نو افراد کی موت ہوگئی۔ ہم نے ہلاک اور ملزم ٹرک ڈرائیور کی شناخت کر لی ہے۔

حادثے پر غم کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے لئے 2 لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے۔

وہیں گجرات کے وزیر اعلیٰ وجے روپانی نے بھی چیف منسٹر ریلیف فنڈ سے ہر ہلاک ہونے والے کے کنبے کو دو لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور کانگریس کے رکن اسمبلی شکتی سنگھ گویل نے بھی حادثے پر غم کا اظہار کیا اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

پولیس نے ہلاک شدگان کی شناخت سراج بھائی عرف جمال بھائی اجمیری (40) ، ممتاز سراج بھائی اجمیری (35) ، رئیس بھائی سراج بھائی اجمیری (5)، الطاف بھائی محمد بھائی اجمیری (38)، انیسابانو الطاف بھائی اجمیری (32) ، مسکان الطاف بھائی (6) ، مصطفیٰ بھائی رحیم بھائی داریا (28) ، رحیم بھائی موسیٰ بھائی سید (60) اور رادھا بھائی میرا بھائی گویل (48) کی طور پر ہوئی ہے۔

پی ٹی آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.