ETV Bharat / state

گجرات: 18 شہروں میں نائٹ کرفیو آج سے ختم - گجرات نائٹ کرفیو نیوز

گجرات میں کورونا کے مسلسل کم ہوتے کیسز کے درمیان آج سے 18 شہروں میں نائٹ کرفیو اختتام پذیر ہے۔

گجرات میں آج سے 18 شہروں سے نائٹ کرفیو اختتام پذیر

author img

By

Published : Jun 27, 2021, 1:59 PM IST

گجرات میں کورونا کے مسلسل کم ہوتے کیسز کے درمیان ریاستی حکومت نے آج سے متعلقہ پابندیوں میں کئی طرح کی نرمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، لیکن دکانوں، مال ، ریستوراں ، پارلرز اور دیگر کاروباری سرگرمیوں کے منتظمین ، مالکان اور ان کے ملازمین کو لازمی طور پر کورونا ٹیکہ لگوانے کی ہدایت دی ہے۔

ایک سینیئر عہدیدار نے بتایا کہ ریاست کے کل 36 شہروں میں نائٹ کرفیو نافذ ہے۔ آج سے اگلے دو ہفتوں کے لئے ان میں سے نصف یعنی 18 میں اسے ختم کر دیا گیا ہے۔ یہ شہر ہیں وسنگر ، کڑی ، ڈیسا ، موڈاسا ، رادن پور ، ویراول سومناتھ ، چھوٹا ادھےپور ، ویرام گام، بوٹاد ، پوربندر ، پالن پور ، ہمت نگر ، امریلی ، سریندر نگر ، داہود ، آنند ، ناڈیاد اور گودھرا ۔ ان شہروں اور دیگرکرفیو سے مبرا علاقوں میں دکانداروں، مال، ریستوراں، پارلر اور دیگر کاروباری سرگرمیوں کے منتظمین ، مالکان اور عملہ کو لازمی طور پر 10 جولائی تک لازمی طور پر یہ ٹیکہ لگوانا ہو گا ۔ ویکسین نہ لینے والی اکائیوں کو بند کرایا جائے گا۔ احمد آباد، سورت، وڈودرا، راجکوٹ سمیت ریاست کی آٹھ میٹروپولیٹن بلدیات اور واپی ، انکلیشور ، والساڈ ، نوساری ، مہیسنا ، بھروچ ، پٹن ، موربی ، بھوج اور گاندھی دھام سمیت کل 18 شہروں میں نائٹ کرفیو سمیت دیگر پابندیاں عائد رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا سورت کے دورے پر

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.