احمد آباد: گجراتی نئے سال کے پہلے دن بدھ سے ریاستی روزناموں کے دفاتر میں دیوالی پر اگلے تین دن تک تعطیل ہوگی اور بیشتر بازار اور کاروباری ادارے پانچ دن تک روایتی طور پر بند رہیں گے۔ روایتی طور پر ریاست میں دیوالی کے تہوار کے موقع پر روزنامہ اخبار کے دفاتر میں آج سے تین دن تک چھٹی ہونے کی وجہ سے 27 سے 29 اکتوبر تک روزانہ اخبارات شائع نہیں ہوں گے۔ 30 اکتوبر سے اخبارات باقاعدگی سے شائع ہوں گے۔ Markets Will remain Close for 5 days in Gujarat
اسی طرح آج سے پانچ دن تک بڑے بازار اور دکانیں بند رہنے کی وجہ سے ریاست کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں سڑکیں سنسان رہیں گی۔ دیوالی کے تہوار پر ریاست میں کچھ دکانیں سات دن تک بند رہتی ہیں۔تمام دکاندار نئے سال کے پہلے مہینے کی پانچویں تاریخ کو لب پنچمی سے خصوصی مہورت میں اپنی دکانیں کھولتے ہیں۔ جبکہ کچھ دکانیں ساتم سپتمی کے موقع پر خصوصی مہورت پر کھلتی ہیں۔ Gujarati New Year
یو این آئی