ETV Bharat / state

نئی ایجوکیشن پالسی سے اردو محروم

author img

By

Published : Sep 4, 2020, 10:49 PM IST

گزشتہ ماہ مرکزی حکومت کی جانب سے نیو ایجوکیشن پالیسی کو منظوری دی گئی، حکومت دعویٰ کر رہی ہے کہ نئی تعلیمی پالیسی کا مقصد ہر فرد تک تعلیم کی رسائی اور مساوات کو فروغ دینا ہے، لیکن اس پالیسی کے متن اور مشمولات کی حقیقت اس کے برعکس نظر آتی ہے۔

نئی ایجوکیشن پالسی سے اردو محروم
نئی ایجوکیشن پالسی سے اردو محروم

احمدآباد: گزشتہ ماہ مرکزی حکومت کی جانب سے نیو ایجوکیشن پالیسی کو منظوری دی گئی، حکومت دعویٰ کر رہی ہے کہ نئی تعلیمی پالیسی کا مقصد ہر فرد تک تعلیم کی رسائی اور مساوات کو فروغ دینا ہے، لیکن اس پالیسی کے متن اور مشمولات کی حقیقت اس کے برعکس نظر آتی ہے، کیونکہ اس میں اردو زبان کے تعلق سے کوئی بات نہیں ہے۔

نئی ایجوکیشن پالیسی کے تعلق سے گجرات کے مشہور پروفیسر محی الدین بمبے والا نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی ابھی نافذ کی گئی ہے، اس میں ابھی کئی ساری کمیاں موجود ہیں، کیونکہ اس پالیسی میں اردو زبان جو بھارت میں 14 فیصد لوگ بولتے ہیں اس کا کوئی ذکر نہیں ہے. اردو ادب اور اردو زبان بولنے والے لوگوں کے لیے ان کے نصابی و درسی کتابوں کے لیے کوئی بات اس ایجیوکیشن پالیسی میں کہیں نہیں ہے جو ایک بڑی کمی ہے ۔

ویڈیو
اس کے علاوہ نئی تعلیمی پالیسی میں 8 زبانوں میں ای مواد تیار کیا جائے گا مگر اس میں اردو شامل نہیں کی گئی ہے. اگر پالیسی کا مقصد تمام طلبا کہ مجموعی حالت کو بہتر بنانا ہے تو ای مواد میں اردو زبان کو بھی شامل کیا جانا چاہیے تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.