ETV Bharat / state

این سی پی کا حکومت کے خلاف احتجاج - این سی پی کا احتجاج

این سی پی کے قومی صدرشرد پوار کے خلاف ای ڈی نے جو مقدمہ درج کیا ہے، اور جس طرح سے مہاراشٹر الیکشن کے دوران این سی پی کے رہنماؤں کو پریشان کیا جارہا ہے۔ اس کے خلاف احمدآباد میں این سی پی کارکنان نے جم کر احتجاج کیا، اور حکومت کی منشاء کے خلاف نعرے بازی کی۔

این سی پی احتجاج
author img

By

Published : Sep 28, 2019, 3:19 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 8:45 AM IST

اس سلسلے میں این سی پی کے جنرل سیکریٹری نکل سنگھ تومر نے کہا کہ مہاراشٹر میں یو پی اے کی حکومت بن سکتی ہے، کیونکہ مہاراشٹر میں لوگ بی جے پی حکومت سے ناراض ہیں۔ اسی لئے جگہ جگہ بی جے پی کا ڈنکا بج رہا ہے۔اسی ڈر کو محسوس کرتے ہوئے شرد پوار جی کے خلاف نقلی ایف آئی آر کی گئی اور ای ڈی کا غلط استعمال کیا گیا۔جس کی ہم سخت مخالفت کررہے ہیں۔ اور آگےچل کر بڑے پیمانے پر احتجاج بھی کریں گے۔
واضح رہے کہ ای ڈی نے 25000 کروڑ کے پنجاب اینڈ مہاراشٹر کوآپریٹو بینک بدعنوانی میں شرد پوار اور ان کے بھتیجے اجیت پوار سمیت دیگر بہت سے رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ اسمبلی انتخابات میں ہنگامہ آرائی کے درمیان، پوار کے اندراج ہونے کا واقعہ، ریاست میں ایک سیاسی ماحول کا باعث بنا ہے۔
اب پوار کے خلاف ای ڈی کے ذریعہ درج مقدمے نے انہیں ہمدردی حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا ہے، لیکن کیا پوار اس مسئلے کے ذریعہ این سی پی کا کھوئے ہوئے اڈے کو واپس لاسکیں گے۔خیر یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔

این سی پی احتجاج، دیکھیں ویڈیو

Last Updated : Oct 2, 2019, 8:45 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.