ETV Bharat / state

'نمستے ٹرمپ نے کورونا پھیلادیا'

گجرات کانگریس نے الزام لگایا کہ نمستے ٹرمپ پروگرام کے انعقاد کی وجہ کورونا گجرات میں پھیل گیا۔

'نمستے ٹرمپ نے کورونا پھیلادیا'
'نمستے ٹرمپ نے کورونا پھیلادیا'
author img

By

Published : May 6, 2020, 5:20 PM IST

گجرات میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسزکے بعد ، کانگریس نے احمد آباد میں ہوئے 'نمستے ٹرمپ' پروگرام کے لئے روپانی حکومت کو آڑے ہاتھ لیا ہے۔

گجرات کانگریس کے ریاستی صدر امت چاوڈا نے الزام لگایا ہے کہ 'نمستے ٹرمپ' پروگرام نے گجرات میں کورونا کو پھیلانے کا خطرناک کام کیا ہے۔

ریاستی صدر امت چاوڈا نے گجرات حکومت کے خلاف سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'نمستے ٹرمپ' پروگرام کے حوالے سے گجرات ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی جائے گی۔

درخواست میں پروگرام کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا جائے گا۔ڈونلڈ ٹرمپ ابھیوادن کمیٹی ، گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن کے خلاف تحقیقات کی جائے گی۔

جنوری کے پہلے ہفتے سے ، بھارت حکومت کورونا کی سنگین نوعیت سے بخوبی واقف تھی ، باوجود اس کے کوئی احتیاطی اقدامات نہیں کیے گئے۔

امیت چاوڈا نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او نے پہلے ہی کہا تھا کہ یہ بیماری انسانوں میں پھیل رہی ہے۔ مگر، حکومت نے اس کی سنجیدگی کو نظر انداز کرتے ہوئے سیاسی فوائد کے لئے 'نمستے ٹرمپ' پروگرام کا اہتمام کیا۔

"نمستے ٹرمپ" پروگرام ڈبلیو ایچ او کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتا ہے یہ نادانستہ غلطی نہیں ، بلکہ مجرمانہ لاپر واہی ہے"۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.