ETV Bharat / state

Rath Yatra 2022: مسلم خواتین نے رتھ یاترا پر انوکھی تصویر بنائی، یہ تصویر مہنت کو گفٹ کریں گی

گجرات کے احمد آباد میں رتھ یاترا کے پیش نظر مسلم خواتین نے ایک دلکش تصویر بنائی ہے، جنہیں وہ رتھ یاترا کے دن جگن ناتھ مندر کے مہنت دلپ داس کو گفٹ کریں گی۔ Rath Yatra 2022

مسلم خواتین نے رتھ یاترا پر انوکھی تصویر بنائی، یہ تصویر مہنت کو گفٹ کریں گی

author img

By

Published : Jun 29, 2022, 6:43 PM IST

احمدآباد: احمدآباد میں رتھ یاترا کے پیش نظر تیاریاں زروں پر ہیں۔ احمدآباد کے جمال پور میں موجود جگن ناتھ مندر سے 1 جولائی کو رتھ یاترا کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس موقع پر قومی اتحاد کی مثال پیش کرتے ہوئے احمد آباد کے تین دروازہ علاقے میں رہنے والی مسلم خواتین نے جگن ناتھ مندر کے مہنت دلپ داس جی مہاراج کو تحفہ دینے کے لیے ایک انوکھی تصویر بنائی ہے۔Rath Yatra 2022

مسلم خواتین نے رتھ یاترا پر انوکھی تصویر بنائی، یہ تصویر مہنت کو گفٹ کریں گی

تصویر ڈیرائن کرنے والی خواتین کا کہنا ہے کہ ہر سال رتھ یاترا کے موقع پر مسلم برادری کی جانب سے کچھ نہ کچھ تحفہ دیا جاتا ہے۔ اس سال بھی مسلم خواتین نے تحفہ دینے کے بارے میں سوچا ہے۔ وہیں مسلم خواتین نے مل کر احمدآباد میں سیدی سید کی جالی والی مسجد کی دلکش تصویر کو قومی اتحاد سے جوڑتے ہوئے، اس پر جگن ناتھ کی جھلکیاں بھی بنائیں گئی ہیں، جو دیکھنے میں کافی خوبصورت ہیں۔ اس فوٹو فریم کو مسلم خواتین رتھ یاترا کے دن احمدآباد میونسپل کارپوریشن میں مہنت کو گفٹ کریں گی۔ اسے بنانے میں تقریباً آٹھ دن لگے۔ اس تصویر کے ذریعے قومی اتحاد کا بھی پیغام دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: احمدآباد: جگن ناتھ کی رتھ یاترا سے تعزیہ کمیٹی کا انوکھا رشتہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.