احمدآباد:ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح گجرات میں بھی شب برات کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔مساجد کو روشینوں سے سجانے اور قبرستانوں کی صاف صفائی کام آخری مرحلے میں ہے۔دوسری طرف سے احمدآباد کے عالم دین نے مسلمانوں سے اس مبارک رات میں خرافات سے بچنے اپیل کی ہے ۔
احمدآباد کے عالم دین نے امت مسلمہ سے شب برات کی عبادت کی سب سے اہم رات ہے۔اس کے پش نظرتمام لوگوں کو کثرت سے عبادت کرنی چاہئے۔لوگوں کو خرافات سے بچے اوررات کے وقت ادھر ادھیر گھوم کرقیمتی وقت برباد نا کریں۔
صوفی پیر مشاہید احمد شاہ قادری نے کہا کہ شب برات اسلامی کیلنڈر کے آٹھویں مہینہ یعنی شعبان المعّظم کی چودہ اور پندرہ ویں رات کو شب برات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ شب برات کا مطلب مغفرت یا کفارہ کی رات ہے۔ شب معراج، شب برات و شب قدر یہ تینوں راتوں کی اسلام میں کافی اہمیت و فضیلت ہے۔ اس موقع پر کثرت سے عبادت کریں ،روزہ رکھے، خرافاتوں سے بچنے کے لئے دعا مانگنی چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ ساری رات جاگ کر عبادت کرنے کی رات ہے۔لیکن چند افراد رات جاگ کر عبادت کرنے کی بجائے ادھیر ادھر بھٹکت کر گزار دیتے ہیں۔لوگوں کو اس سے بچنا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں:Ramzan Shopping Exhibition احمدآباد میں رمضان وعید شوپنگ بازار کا اہتمام
قریش مسجد کے امام مفتی محمد ارشد قریشی نے کہا کہ شب برات کی رات میں لوگوں کو دوزخ سے جھٹکارہ ملتا ہے۔ اللہ گناہوں کو معاف کردیتا ہے۔ اس رات کو زیادہ سے عبادت کا اہتمام کریں ۔مرحومین کے لیے دعا کرنا چاہے. اپنے گناہ کی معافی مانگنی چاہیے.