گجرات الیکشن کمیشن نے ایک اور انتخابات کا اعلان کیا ہے، گجرات میں میونسپل کارپوریشن اور نگر پالیکا کی خالی سیٹوں کے لیے ضمنی انتخابات ہونے ہیں۔ جس کے تاریخوں کا اعلان گجرات الیکشن کمیشن نے کیا ہے، گجرات میں دو بڑی میونسپل کارپوریشن کی تین اور 18 نگر پالیکا کی 29 نشستوں پر ضمنی انتخابات ہونے ہیں۔ جس کے لیے آج ضابطہ اخلاق نافذ کیا گیا ہے۔ ان خالی نشستوں کے لیے پولنگ 6 اگست کو ہوگی۔ اس کے بعد ووٹوں کی گنتی 8 اگست کو کی جائے گی۔
اس کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 22 جولائی طے کی گئی ہے، اور پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 25 جولائی ہے۔گجرات میں سورت میونسپل کارپوریشن کے وارڈ نمبر 20 کی ایک سیٹ پر ضمنی انتخابات ہوگا۔
مزید پڑھیں:Karim Lakhani on Budget بجٹ پر چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کریم لاکھانی کا رد عمل
مزید پڑھیں:Bilkis Bano Case سپریم کورٹ سماعت کے لیے خصوصی بینچ تشکیل دے گی
جبکہ راجکوٹ میونسپل کورپوریشن کے وارڈ نمبر 15 کی دو سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہوں گے۔ اس کے علاوہ مہووا، پالیتانہ، جمبو سر ،آمود ،راجپیپلا، ڈیس،ا پالن پو،ر دھاندگرا، باریجا، موڑاسا،آنند، پور بندر ،چھایا، سدھپور ا،ونجھا ،مندرا ،بروئی ،تلالا ،گودھرا کی خالی نگر پالیکا سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہوں گے۔