ETV Bharat / state

احمدآباد: بڑے امام باڑے میں غم کا ماحول - گجرات نیوز

احمد آباد کا بڑا امام باڑا جو ہمیشہ سے سیاحوں کا مرکز اور عقیدت مندوں کے لئے بار گاہ عقیدت ہے، وہاں آج کورونا وائرس سے کے اثرات دیکھنے مل رہے ہیں۔

bada imambara ahmedabad
احمد آباد کا بڑا امام باڑا
author img

By

Published : Aug 29, 2020, 10:26 PM IST

کورونا وائرس کی وجہ سے تعزیہ داری اور جلوس کی اہتمام پر پابندی عائد کی گئی ہے، جس کے سبب بڑے امام باڑے تاریخی تعزیہ امام بارگاہ سے باہر نہیں نکالا گیا، جس کی وجہ سے عقیدت مندوں میں غم کا ماحول ہے۔

دیکھیں ویڈیو

ایسے میں کورونا وائرس کی گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے تعزیہ کی زیارت و رسم کو ادا کی گئی۔

واضح رہے کہ احمد آباد کے جمال پور علاقے میں موجود نور شاہی بڑے امام باڑے میں گجرات کے کئی علاقوں سے سب سے زیادہ تعداد میں فرزندان توحید ہر سال آتے تھے اور یہ ماہِ محرم مجالس عزاداری اور دیگر مجالس کا اہتمام کیا جاتا تھا۔

bada imambara ahmedabad
احمد آباد کا بڑا امام باڑا

یہ تعزیہ دو سال قبل تعمیر کیا گیا ہے جو فن نقاشی کا دلکش فریب نمونہ ہے، لیکن کرونا وائرس کے سبب یہاں کا منظر بالکل بدل گیا ہے۔

اس تعلق سے تعزیہ کمیٹی کے چیئرمین پرویز مومن کا کہنا ہے کہ، ' اس بڑے امام باڑے میں حضرت امام حسین کے روضے کی ایک شبیہ کے طور پر یہ بڑا پرکشش تعزیہ تعمیر کیا گیا ہے۔ یہاں عقیدت مند دل میں دعا لیے زیارت کرنے آتے ہیں، اور محرم کے موقع پر اس قدر لوگوں کا ہجوم نظر آتا ہے کہ پیر رکھنے کی جگہ نہیں ہوتی ہے۔

bada imambara ahmedabad
احمد آباد کا بڑا امام باڑا

لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے امام باڑے کو پوری طرح بند رکھا گیا ہے۔ بہت کم لوگوں کو یہاں زیارت کرنے دیا جارہا ہے لیکن اس میں بھی پوری طرح سے حکومت کی گائیڈ لائن کا خیال رکھا جا رہا ہے۔

تاہم پولیس محکمہ بھی محرم کے موقع پر ہر طرف سے کمربستہ ہیں اور ہم حکومت اور پولس محکمہ کا تعاون کرتے ہوئے اس سال سادگی کے ساتھ یوم عاشورا منا رہے ہیں۔

bada imambara ahmedabad
احمد آباد کا بڑا امام باڑا

اس کے علاوہ اس امام باڑے میں موجود دیگر عقیدت مندوں نے کورونا وائرس سے نجات پانے کے لیے دعائیں کی اور کہا کہ، 'کورونا وائرس سے پوری دنیا پریشان ہے اور کورونا کے سبب کسی طرح کے تہواربھی منایا نہیں جا رہے ہیں، جس کے سبب محرم کے جلوس اور تعزیہ داری پر پابندی لگائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:

تعزیہ داری کی اجازت نہیں، ہائی کورٹ کے فیصلے کا احترام کریں: مولانا کلب جواد

اس لئے ہم کافی غم زدہ ہیں اور ہم دعا کرتے ہیں کہ جلد از جلد کورونا سے نجات مل جائے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.