ETV Bharat / state

احمدآباد: محدث اعظم مشن نے شروع کی اشرفی ٹفن سروس

author img

By

Published : Oct 13, 2020, 10:54 PM IST

گجرات کے شہر احمدآباد میں محدث اعظم مشن کی جانب سے اشرفی ٹفن سروس شروع کی گئی ہے جو کورونا بحران کے دوران غریب، بیمار، ضرورت مند، اور بے سہارا و مجبور لوگوں کو مفت میں ان کے گھر کھانے کا ٹفن پہنچا رہے ہیں۔

muhaddise azam mission started ashrafi tiffan service in ahmedabad gujarat
احمدآباد میں محدث اعظم مشن نے شروع کی اشرفی ٹفن سروس

ریاست گجرات میں ایک طرف کورونا وائرس کے معاملات بڑھتے ہی جارہے ہیں تو دوسری جانب کورونا سے لوگ غریبی اور اقتصادی بحران کا شکار ہوتے نظر آرہے ہیں۔ ایسے می‍ں شہر احمدآباد میں موجود محدث اعظم مشن کی جانب سے اشرفی ٹفن سروس شروع کی گئی ہے جو کورونا بحران کے دوران غریب، بیمار، ضرورت مند لوگوں اور بے سہارا و مجبور لوگوں کو مفت میں ان کے گھر کھانے کا ٹفن پہنچا رہے ہیں۔

اس تعلق سے اشرفی ٹفن سروس کے نگران محمد رضوان اشرفی نے کہا کہ محدث اعظم مشن پورے گجرات اور پورے ملک میں الگ الگ جگہ پر مختلف طریقے سے قوم کی خدمت انجام دے رہا ہے۔ جس کے تحت احمدآباد کے جوہاپورا سرخیز علاقہ کی قوم کے بے سہارا غریب لوگوں کی خدمت کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے اشرفی ٹفن سروس شروع کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ محدث اعظم مشن کے خرانچی عمران خلیفہ نے کہا کہ اشرفی ٹفن سروس کی شروعات 4 اکتوبر سے کی گئی ہے اور پہلے دن 55 افراد کو ٹفن پپنچایا گیا۔ اب ہر روز 70 سے 80 لوگوں کو کھانا ان کے گھر ہماری ٹیم کے لوگ دے کر آتے ہیں۔ ہم ہر غریب و ضرورت مند کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔ وہ کبھی بھوکے نہ سوئیں، اس لیے انہیں کھانا کھلانے کی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اشرفی ٹفن سروس شروع ہونے سے سرخیز اور جوہاپورا میں رہنے والے غریب اور ضرورت مندوں کو کافی راحت ملی ہے اور اشرفی ٹفن سروس کے ذریعے ٹفن حاصل کر غربا میں خوشی کا ماحول دیکھا جا رہا ہے۔

اس تعلق سے ٹفن حاصل کرنے والی ایک خاتون غریب بزرگ مدینہ بی بی کا کہنا ہے کہ میں بیوہ ہوں، بہت بوڑھی ہو چکی ہوں، کھانا بنا نہیں سکتی، مزودوری کرتی ہوں۔ لیکن جب سے اشرفی ٹفن سروس ہم کو کھانا پہنچا رہے ہیں، تب سے کھانا کھانے اور بنانے سے کافی راحت ملی ہے اور ہم سب بہت خوش ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.