ETV Bharat / state

Mother Throws Baby From Third Floor ماں نے دو ماہ کی بچی کو تیسری منزل سے پھینک کر ہلاک کردیا

author img

By

Published : Jan 2, 2023, 1:38 PM IST

گجرات کے احمدآباد سے ایک چونکانے دینے والی خبر سامنے آئی ہے جہاں مبینہ طور پر ایک ماں نے اپنی دو ماہ کی بچی کو سول ہسپتال کی تیسری منزل سے نیچے پھینک کر ہلاک کردیا ہے۔ Mother Throws Baby From Third Floor in Ahmedabad

Mother throws baby from third floor in Ahmedabad
ماں نے دو ماہ کی بچی کو تیسری منزل سے پھینک کر قتل کردیا

احمد آباد: بھارتی ریاست گجرات کے ضلع آنند کے پیٹلاد علاقے سے تعلق رکھنے والی ایک 30 سالہ خاتون نے اتوار کی صبح مبینہ طور پر اپنی دو ماہ کی بچی کو سول ہسپتال کی تیسری منزل سے نیچے پھینک کر قتل کردیا۔ پولیس نے بتایا کہ شروعات میں قتل پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی گئی۔ تاہم ابتدائی تحقیقات میں جب سی سی ٹی وی فوٹیج کو چیک کیا گیا تو معاملہ واضح ہوگیا۔ حالانکہ خاتون نے بھی اپنے جرم کا اعترام کیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمہ فرزانہ اپنی بیٹی امرین کی بیماری سے تنگ آچکی تھی اور اسے مزید تکلیف میں دیکھنے کی ہمت نہیں تھی اسی لیے انہوں نے یہ فیصلہ کیا۔ Mother Throws Baby From Third Floor in Ahmedabad

بتادیں کہ آنند ضلع کے پیٹلاد سے تعلق رکھنے والے آصف میاں ملک کی شادی فرزانہ بانو سے 2021 میں ہوئی تھی۔ فرزانہ بانو نے 2 ماہ قبل بیٹی کو جنم دیا۔ بچی کی پیدائش کے ساتھ ہی والدین نے اسے 24 دن تک ایس ایس جی اسپتال وڈودرا میں رکھا اور اس کا علاج کروایا۔ اس وقت ڈاکٹر نے کہا تھا کہ بچی نے خراب پانی پی ہے، اسی وجہ سے یہ بیماری ہوئی ہے۔ اس کے بعد لڑکی کی آنتیں دوبارہ باہر آگئیں اور اسے ناڈیاڈ کے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

بچی کو علاج کے لیے ناڈیاڈ سول اسپتال لے جانے کے بعد وہاں کے ڈاکٹروں نے بچی کو مزید علاج کے لیے احمد آباد سول اسپتال ریفر کردیا۔ بچی کو احمد آباد کے سول کیمپس کی تیسری منزل پر واقع C-3 وارڈ میں بھی داخل کرایا گیا، جہاں اس کی ماں فرزانہ ان کے ساتھ مقیم تھی۔ یکم جنوری کی صبح 5:00 بجے آصف میاں ملک ہسپتال کے باہر ویٹنگ روم میں سو رہے تھے، تبھی ان کی اہلیہ فرزانہ بانو ان کے پاس آئیں اور کہا کہ بیٹی امرین غائب ہے۔ انہوں نے بیٹی کو تلاش کرنا شروع کیا اور جب وہ نہ ملی تو آصف نے پولیس کو فون کردیا اور ہسپتال کے وارڈ کے سکیورٹی اہلکاروں کو بھی اطلاع دی۔ اس سلسلے میں جب ہسپتال عملہ اور پولیس نے سی ٹی وی فوٹیج چیک کیا تو دیکھا کہ ان کی اہلیہ فرزانہ بانو صبح 4.15 بجے کے قریب اپنی بیٹی امرین کو وارڈ سے باہر لے کر گئی اور جب وہ واپس آئی تو خالی ہاتھ تھی۔'

پوچھ گچھ کے دوران فرزانہ نے بتایا کہ وہ اپنی بیٹی امرین بانو کی پیدائش سے ہی بیمار رہنے سے تنگ آچکی تھی اسی لیے وہ یہ فیصلہ کرنے پر مجبور ہوئی۔ اس پورے معاملے میں آصف میاں ملک نے اپنی اہلیہ فرزانہ بانو کے خلاف بیٹی کے قتل کی شکایت درج کرائی ہے۔ پولیس نے ماں کے خلاف کیس درج کرلیا اور اس سے گرفتار کرکے پوچھ گچھ کررہی ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.