احمدآباد: پاکستان کی جیلوں میں بند گجرات کے ماہی گیروں کے لیے ایک راحت کی خبر ہے۔ دراصل پاکستان کی جیل میں قید دو سو سے زائد ماہی گیروں کو جیل سے رہا کردیا گیا ہے اور وہ کل بھارت میں واگھہ بورڈر پہنچیں گے۔ وہاں پہنچنے کے بعد انہیں اپنے مقامی ریاست بھیج دیا جائےگا۔ پہلے مرحلے میں 198 ماہی گیروں کو پاکستان کی جیل سے رہا کر دیا گیا تھا اور اب 200 مزید بھارتی ماہی گیروں کو رہا کیا جا رہا ہے۔
پہلے مرحلے میں گجرات کے 184، آندھرا پردیش کے تین، دیو کے چار، مہاراشٹر کے پانچ اور اترپریش کے دو ماہی گیروں کو رہا گیا گیا تھا۔ ان میں گجرات کے 184 ماہی گیروں میں گیر سومناتھ ضلع کے 152، دیو بھومی دواکہ کے 22، جام نگر، جوناگڑھ، کچھ، ولساڑ نوساری کے ایک ایک اور پور بندر کے پانچ ماہی گیروں کو پاکستان کی جیل سے آزاد کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گجرات کے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل اور وزیر زراعت راگھو جی پٹیل کے علاوہ مرکزی وزیر ممکیت پروشوتم روپالا پاکستان کی جیل میں بند بھارتی ماہی گیروں کی رہائی کے لئے مرکزی حکومت سے مسلسل کل رابطہ کر رہے تھے۔ ان کی کوششوں کے نتیجے میں وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر کی پاکستان میں بند بھارتی ماہی گیروں کو رہا کرنے کی سفارتی کوششیں کامیاب ہوئیں۔ پاکستانی حکام نے مزید بھارتی ماہی گیروں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا۔