ریاست گجرات میں کورونا کیسز کے ساتھ ساتھ کورونا سے مرنے والوں کی تعداد میں بھی بہت تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
ریاست میں کورونا وائرس سے اب تک 2654 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 25 افراد ہلاک ہوئے ہیں تو وہیں 24 گھنٹوں کے دوران گجرات میں 1078 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
گجرات میں اب تک کل 71 ہزار 64 پازیٹیو کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد 54 ہزار 138 ہے۔ اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1311 افراد نے اس بیماری سے چھٹکارہ حاصل کیا ہے اور انھیں اسپتال سے بھی چھٹی دے دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ فی الحال گجرات میں 14 ہزار 271 ایکٹیو کیسز ہیں، ریاست میں اب تک کل 9 لاکھ 89 ہزار 630 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
ریاستی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وبأ کے سب سے زیادہ معاملے سورت 178، احمدآباد 138، وڈودرا 98، گاندھی نگر 20، بھاونگر 24، بناس کانٹھا 9، راج کوٹ 35، سریندر نگر 18، پاٹن 11، امریلی 35، جام نگر 58، مہسانہ میں 11 اور کچھ میں 25 معاملے درج ہوئے ہیں۔