ETV Bharat / state

Modi surname remark: ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کی عرضی خارج

سورت کی ایک عدالت نے کانگریس کے رہنما راہل گاندھی کی عرضی خارج کردی ہے، عرضی میں ان کے 'مودی کنیت' کے تبصرہ پر مجرمانہ ہتک عزت کے مقدمے میں ان کی سزا پر روک لگانے کی درخواست کی گئی ہے۔

ہتک عزت معاملہ میں راہل گاندھی کی درخواست پر فیصلہ آج

author img

By

Published : Apr 20, 2023, 9:43 AM IST

Updated : Apr 20, 2023, 11:11 AM IST

سورت: ریاست گجرات میں سورت کی سیشن عدالت نے مودی کنیت تبصرہ کیس میں سنائی گئی سزا کے خلاف کانگریس پارٹی کے رہنما راہل گاندھی کی عرضی کو خارج کردیا ہے۔ وایناڈ کے سابق رکن پارلیمان راہل گاندھی نے 3 اپریل کو سیشن کورٹ میں اپیل کی تھی، جس میں نچلی عدالت کی طرف سے 23 مارچ کو سنائی گئی سزا پر روک لگانے کی درخواست کی گئی تھی۔ راہل گاندھی کی عرضی پر 13 اپریل کو سماعت ہوئی، جس کے بعد عدالت نے 20 اپریل یعنی آج تک کے لیے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

سورت کی سیشن نے راہل گاندھی کی مودی کنیت' کے تبصرہ پر مجرمانہ ہتک عزت کے مقدمے میں ان کی سزا پر روک لگانے کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے عرضی خارض کردیا ہے۔ 13 اپریل کو سماعت کے دوران کانگریس رہنما راہل گاندھی کی جانب سے یہ دلیل دی گئی تھی کہ نچلی عدالت کی طرف سے سنائی گئی سزا کافی زیادہ ہے۔ اس دوران شکایت کنندہ کے وکیل نے بھی اپنے دلائل پیش کیے جس کے بعد اے ڈی جے رابن پال موگیرن نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

مزید پڑھیں:۔ Modi Surname Issue راہل کی سزا پر روک کی اپیل پر سورت سیشن کورٹ کا فیصلہ 20 اپریل کو ممکن

بی جے پی کے رکن اسمبلی پرنیش مودی نے جو اس معاملے میں شکایت کنندہ ہیں، نئے الزامات لگائے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ راہل گاندھی کی جانب سے عدالت پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ وہ سماعت کے لیے ملک کی تین مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ یہاں پہنچتے ہیں۔ آپ کو بتا دیں کہ 23 ​​مارچ کو سورت کی سی جے ایم عدالت نے ہتک عزت کیس میں راہل گاندھی کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے دو سال کی سزا سنائی تھی، جس کے بعد راہل گاندھی کی پارلیمانی رکنیت منسوخ کردی گئی تھی۔ بعد ازاں انہیں سرکاری بنگلا بھی خالی کرنا پڑا۔

Last Updated : Apr 20, 2023, 11:11 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.