نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو پردھان منتری کسان سمان ندھی کی 12ویں قسط کے 16000 کروڑ روپے جاری کئے۔ پی ایم مودی نے انڈین ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں منعقدہ پردھان منتری کسان سمان سمیلن کے دوران آٹھ کروڑ کسانوں کے بینک کھاتوں میں 16000 کروڑ کی رقم منتقل کی۔ اس کے تحت کسانوں کو ان کے بینک کھاتوں میں دو ہزار روپے کی رقم جاری کی گئی۔ Inauguration of PM Kisan Samman 2022
پی ایم کسان یوجنا کے تحت کسانوں کو سالانہ 6000 روپے کی مالی امداد دی جاتی ہے۔ اس سال دوسری بار کسانوں کے بینک کھاتوں میں رقم جاری کی گئی ہے۔ اس موقع پر مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر، مرکزی کیمیکل اور فرٹیلائزر منسکھ منڈاویہ اور کئی دیگر وزراء بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: PMJAY MA yojana Ayushman card وزیر اعظم مودی گجرات میں پی ایم جے اے وائی۔ایم اے آیوشمان کارڈ کی تقسیم شروع کریں گے
یو این آئی