ETV Bharat / state

PM Modi in Gujarat مودی نے راجکوٹ بین الاقوامی ہوائی اڈے کا افتتاح کیا

مودی نے 1405 کروڑ روپے کی لاگت سے بنائے گئے راجکوٹ بین الاقوامی ہوائی اڈے کا افتتاح کیا اور اسے عوام کے لیے وقف کیا۔

author img

By

Published : Jul 27, 2023, 7:42 PM IST

مودی نے راجکوٹ بین الاقوامی ہوائی اڈے کا افتتاح کیا

راجکوٹ: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو گجرات کے راجکوٹ بین الاقوامی ہوائی اڈے کا افتتاح کیا اور 2033 کروڑ روپے کے مختلف پروجیکٹوں کو وقف کیا۔

مودی نے 1405 کروڑ روپے کی لاگت سے بنائے گئے راجکوٹ بین الاقوامی ہوائی اڈے کا افتتاح کیا اور اسے عوام کے لیے وقف کیا۔ انہوں نے ایئرپورٹ کے رن وے اور ٹرمینل سمیت دیگر کاموں کا بھی معائنہ کیا۔ اس کے بعد ریس کورس سے انہوں نے 394 کروڑ روپے کے اخراجات کے ساتھ ایس اے یو این آئی (ساؤنی) اسکیم کے لنک تھری کے پیکیج آٹھ اور نو کو مکمل کیا اور راجکوٹ میں 129.53 کروڑ روپے کے خرچ کے ساتھ کے کے وی چوک پر بنائے گئے سوراشٹرا کے پہلے ملٹی لیول فلائی اوور برج کا ریموٹ کنٹرول کے ذریعے ای-افتتاح کیا ۔ اس کے علاوہ نیاری ڈیم سے رائادھر فلٹر پلانٹ تک 41.71 کروڑ روپے کی لاگت سے 1219 ڈائی میٹر والی بچھائی گئی پانی کی پائپ لائن، وارڈ 1 کے ریادھر میں 29.73 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ، وارڈ ۔ 18 میں واقع کوٹھاریا میں 15 ایم ایل ڈی کی صلاحیت کا سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ اور وارڈ۔6 میں گووند باغ کے نزدیک 8.39 کروڑ روپے کی لاگت سے بنائی گئی لایبریری کا بھی ریموٹ کے ذریعہ افتتاح کرکے اسے عوام کے لیے وقف کیا۔

یہ بھی پڑھیں: دہشت گرد تنظیموں کے نام میں بھی انڈیا لگا تھا، پی ایم مودی کا اپوزیشن پر حملہ

یہاں ریسکورس میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج راجکوٹ کے ساتھ ساتھ پورے سوراشٹرا اور گجرات کے لئے بڑا دن ہے۔ انہوں نے کہا، "میں ان کنبوں سے اظہار تعزیت کرنا چاہتا ہوں جو قدرتی آفات کی وجہ سے بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ چند روز قبل سمندری طوفان آیا اور بعد میں اس نے بھی کافی تباہی مچائی۔ بحران کے وقت ایک بار پھر عوام اور حکومت نے مل کر اس کا مقابلہ کیا ہے۔ بھوپیندر حکومت اس بات کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ تمام متاثرہ کنبوں کی زندگی جلد از جلد معمول پر آجائے۔ مرکزی حکومت بھی ریاستی حکومت کو درکار تمام تعاون فراہم کر رہی ہے۔

یواین آئی۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.